Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کالے کپڑوں پر سفید دھبے دور کرنے کے آزمودہ طریقے

اگر آپ بھی اس پریشانی سے دوچارہیں تو پھران طریقوں پرعمل کریں
شائع 26 اگست 2024 03:52pm

اکثر کالے کپڑوں کو دھونے کے بعد ان پر سیاہ دھبے رہ جاتے ہیں۔

خواہ بلیک جینز ہویا پینٹ یا ٹی شرٹ۔ ان سب پر دھونے کے بعد سیاہ دھبے رہ جاتے ہیں۔، جس کی وجہ سے کپڑے بدنما نظر آتے ہیں۔ اورکئی باران دھبوں کو دور کرتے ہوئے کپڑے کی رنگت پھیل جاتی ہے۔ اگر آپ بھی اس پریشانی سے دوچار رہتی ہیں تو پھر ان طریقوں پرعمل کریں۔

گرم پانی

اگرکپڑے پر سیاہ دھبے رہ گئے ہوں تو انہیں دورکرنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ پہلے کپڑےکو گرم پانی میں بھگو دیا جائے اور اسے آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیا جائے۔ تو باقی رہ جانے والا صابن بھی ہٹ جائے گا اور کپڑے سے سفید داغ بھی دور ہو جائیں گے۔

سرکہ

ایک بالٹی نیم گرم پانی میں ایک کپ سرکہ کا ڈال دیں اور اس میں اس کالے کپڑے کو بھگو دیں اور پندرہ منٹ کے بعد انہیں دھو ڈالیں۔ اس سے کالے کپڑے پر سفید دھبے دور ہوجائیں گے۔

ایلومینیم ورق

اگر آپ واشنگ مشین میں ایسے کالے کپڑے دھو رہی ہیں تو اسے ایلومینیم ورق کو ڈٹرجنٹ اور کنڈیشنر سے لپیٹ دیں۔ اس طرح کپڑوں پر جو بھی رنگ رہ گیا ہے وہ ورق اسے جذب کر لے گا۔ اور سفید دھبے نہیں پڑیں گے اگر کپڑوں کو ہاتھ سے دھویا جائے تو، اس میں ایلومینیم فوئل کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایسے کڑروں کو بھگوتے ہوئے ان کے ساتھ ایلومینیم فوائل بھی ڈال دیں، یہ کپڑوں کو سفید دھبوں سے بچا سکتا ہے۔

Women

lifestyle

Hacks

clothes

cleaning