Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’میں تنہا نہیں رہ سکتا‘ کیا عامر خان تیسری شادی کریں گے؟

میں کسی نہ کسی کی صحبت میں رہنا پسند کرتا ہوں
شائع 26 اگست 2024 03:45pm

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی تیسری شادی کے بارے میں بتایا۔

جب عامر خان سے ان کی ساتھی اداکارہ ریا چکروورتی نے اپنے لیے ان سے رائے مانگی کیا انہیں شادی کرنی چاہیے؟

عامرخان نے اس سوال کے جواب میں ازراہ مذاق کہا کہ میری پہلے ہی دو ناکام شادیاں ہو چکی ہیں ۔ اس لیے مجھ سے شادی کے بارے میں مشورہ نہ ہی لیں تو بہتر رہے گا۔

اس بارے میں انہوں نے مزید کہا کہ، میں تنہائی پسند نہیں ہوں۔ مجھے اکیلے رہنا اچھا نہیں لگتا ہے، میں کسی نہ کسی کی صحبت میں رہنا پسند کرتا ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ میں اپنی دونوں سابقہ بیویوں کے بہت نزدیک ہوں اور ہم اب بھی ایک خاندان کی طرح محسوس کرتے ہیں۔

عامرخان نے مزید کہا کہ، زندگی میں کچھ بھی توقع کی جا سکتی ہے۔ اس لیے ہم اس پر کیسے بھروسہ کر سکتے ہیں؟ اسی طرح شادی کامیاب بھی رہے گی یا نہیں یہ وثوق سے نہیں کہا جا سکتا ہے۔ یہ ہر شخص کے لیے الگ تجربہ ہو سکتا ہے۔

پہلی فلم کا معاوضہ 11 ہزار روپے لینے والے راجکمار راؤ اب کتنے پیسے لیتے ہیں؟

اداکارہ ریا چکرو ورتی نے ان سے پوچھا کہ کیا اب وہ تیسری شادی کا ارادہ رکھتے ہیں؟

عامرخان نے کہا کہ میں اب59 کا ہوچکا ہوں ۔ میں اب کہاں شادی کروں گا۔ مجھے ایسا مشکل ہی لگ رہا ہے۔ میں اپنے سے جڑے قریبی رشتوں کے ساتھ خوش رہنا چاہتا ہوں اور میں ایک اچھا اور بہترانسان بننے کی کوشش کررہا ہوں۔

Celebrities

Bollywood

Amir Khan

entertainment

lifestyle