Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

مکھیوں کی بہتات سے بچنے کے گھریلو ٹوٹکے

بارش کے موسم میں ان کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے
شائع 26 اگست 2024 03:08pm

دنیا میں پائی جانے والی مکھیاں نہ صرف بمیں بہت زیادہ تنگ کرتی ہیں، بلکہ یہ متعدد بیماریوں کے پھیلاﺅکاباعث بھی بنتی ہیں۔

مکھیوں کے ذریعے بیکٹیریا کو انسانی جسم میں منتقل کرنے کے لئے انہیں کاٹنے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ صرف کھلی جگہ پر پڑے کھانے پر بیٹھ جانے سے یہ بیکٹیریا انسانی جسم میں منتقل ہو جاتے ہیں۔ اور پھر یہ بیکٹڑیا غذاؤں کے ذریعے امراض پھیلاتے ہیں، ان امراض میں ہیضہ، پیٹ درد، الٹیاں، متلی اور بخار قابل ذکر ہیں۔ لہذا اپنے گھر کو مکھیوں سے نجات دلانا حفظان صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔

بارش کے موسم میں ان کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ ویسے تو مارکیٹ میں ان مکھیوں کو بھگانے کے لیے بے شمار ادویات دستیاب ہیں، لیکن یہاں ہم آپ کو مکھیوں سے نجات کے کچھ گھریلو ٹوٹکے بتاتے ہیں۔

سیب کاسرکہ

مکھیوں کے خاتمہ کے لیے سرکے اور ڈش واش کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس کے لیے ایک گلاس میں ایک چمچ سیب کے سرکے میں ڈش سوپ کی چند قطرے شامل کردیں۔

اس کے بعد گلاس کو اوپر سے پلاسٹک سے ڈھانپ کر اس کی اوپری سطح پر چھوٹے چھوٹے سوراخ کر دیں۔

مکھیاں گلاس میں موجود سرکے کی جانب آئیں گی اور سوراخوں سے اس محلول تک پہنچ جائیں۔ڈش واش اور سرکہ کی مد سے وہ اند محلول میں مرتی جائیں گی۔

پانی کے پلاسٹک بیگ

ایک پلاسٹ بیگ لے کراس میں پانی بھر دیں۔ اس بیگ کو گھر کے مرکزی دورازے پر لٹکا دیں تو مکھیاں گھر میں داخل نہیں ہو سکیں گی۔

لونگ

لونگ کی خوشبومکھیوں کو پسند نہیں۔ مکھیاں لونگ کی خوشبو کے سامنے زیادہ دیر نہیں ٹک سکتیں۔ اگر لونگ کو لیموں کے رس ساتھ ملا کر چھڑکاجائے تو وہ اس کی خوشبو سے گھر سے بھاگ جائیں گی یا پھر ادھ کا رخ نہیں کریں گی۔

سرخ مرچیں

سرخ مرچیں بھی مکھیوں کو بھگانے میں مدد دے سکتی ہیں۔

سرخ مرچوں کو پانی میں مکس کر کے اسے ایک اسپرے بوتل میں بھر لیں اور گھر کے کناروں پر اس کا چھڑکاو کر دیں تو مکھیاں ایسے گھروں میں داخل نہیں ہوں گی۔

ان کے علاوہ تلسی، زیتون کا تیل، کافور، گیندے، لیونڈر، یوکلپٹس کے چھڑکاﺅ سے بھی مکھیوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

Women

lifestyle

Hacks

flies