Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین انتقال کر گئے

رانا افضال حسین کو اپنی رہائشگاہ پر دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
شائع 26 اگست 2024 02:14pm

شرقپورشریف: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین انتقال کر گئے

خاندانی ذرائع کے مطابق رانا افضال حسین کو اپنی رہائشگاہ پر دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ رانا افضال حسن وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے بڑےبھائی اور رانا عتیق انور ایم این اے کے والد تھے۔

خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ رانا افضال حسین کی میت آبائی گاؤں ننگل کس والا مریدکے نارووال روڈ پہنچا دی گئی ہے۔

مرحوم ضمنی الیکشن میں پی پی 139 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ رانا افضال حسین ایم این اے بھی رہ چکے تھے۔

پاکستان