Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پہلی فلم کا معاوضہ 11 ہزار روپے لینے والے راجکمار راؤ اب کتنے پیسے لیتے ہیں؟

وہ ڈیڑھ سال تک اداکاری کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہےتھے
شائع 26 اگست 2024 02:15pm

بالی وُڈ کامیڈی ہارربلاک بسٹر فلم“اسٹریٹ 2“ کے ہیرو راج کما رراو کا ایک فلم کا معاوضہ کڑوروں تک جا پہنچا ہے اور ایک اطلاع کے مطاق انہوں نے اسٹریٹ 2 میں کام کا معاوضہ 6 کڑورروپے لیا ہے۔

لیکن آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ راج کما رراو کی پہلی فلم کا معاوضہ لاکھوں میں نہیں بلکہ چند ہزار روپے تھا۔

بھارتی میڈیا ےمطابق، راج کمارراو نے اپنے کیریئر کا آغاز2010 میں دیبا کربنرجی کی ریلیز ہونے والی فلم ’لو سیکس اور دھوکہ“ سے کیا تھا اور اس فلم میں ان کامعاوضہ صرف11 ہزار بھارتی روپے تھا۔

بھارتی میڈیا بے بتا یا کہ راجکمارراو کواداکاری کی تلاش میں کتنے پاپڑ بیلنے پڑے۔ ممبئی منتقل ہونے کے بعد وہ تقریباڈیڑھ سال تک اداکاری کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے، لیکن کوئی کردار نہ مل سکا۔ آخرکارانہیں ایک اشتہار مل گیا۔ وہاں ان کی ملاقات کاسٹنگ ڈائریکٹراتل مونگیا سے ہوئی۔ انہوں نے راج کمار راو کو آڈیشن کے لیے بلایا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ،جب میں پہلی مرتبہ آڈیشن کے لیے گیا تو میں نے عجیب غریب کپڑے پہنے ہوئے تھے،جسے دیکھ کر مجھ سے سوال کیا گیاکہ میں نے کیا پہن رکھا ہے۔؟ کیا آپ کے پاس کوئی اور لباس نہیں؟

اداکار کا کہنا تھا کہ، انہوں نے اسی لباس میں آڈیشن دیااور ڈائریکٹر کو ان کا آڈیشن اچھا لگا۔ اس اشتہار کے لیہے مجھے اپنا وزن بھی کم کرنا پڑا ، جو میں نے آسانی سے کرلیا۔ لیکن اس کا مجھے کوئی معاوضہ نہیں ملا۔

راجکمار راو نے کہا کہ مجھے اس فلم کا معاوضہ صرف 11 ہزار روپے دیا گیاتھا، لیکن یہ فلم میں نے پیسے کے لیے نہیں کی تھی ، کیونکہمیرے لیےکام اہم تھا۔ سو میں نےاس موقع کا بھر پور فائدہ اٹھایا۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle