Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بیٹے کے ساتھ تصویرشیئر کردی

تصویراور اہلیہ کے لیے خوبصورت پیغام انسٹاگرام پرشیئرکیا
شائع 26 اگست 2024 12:44pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویرپوسٹ کردی ہے۔ پوسٹ میں انہوں نے اپنی اہلیہ انشاآفریدی کے لیے بھی ایک خوبصورت پیغام شیئر کیا ۔

انسٹاگرام اکاونٹ پرپوسٹ کی گئی اس تصویر میں کرکٹر نےاپنے، اپنی اہلیہ اور بیٹےکے ہاتھ شیئر کیے ہیں، اور ایک طویل کیپشن لکھا۔

شاہین آفریدی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

کیپشن میں لکھا کہ، اس لمحے نے میری ہر چیز بدل دی ہے۔ میرا دل خوشی سے بھرا ہوا ہے۔ میری زندگی اب بہتری کی طرف جارہی ہے۔ 24 اگست 2024 کی تاریخ ہمیشہ ہمارے لیے خاص رہے گی۔

انہوں نے اپنے بیٹے کوخوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اس دنیا میں آنے کے لیے اپنے بیٹے عالیار آفریدی کو ویلکم ۔

شاہین شاہ آفریدی نے اپنی اہلیہ انشا آفریدی کا بھی شکریہ اد اکیا اور لکھاکہ، میں ہمیشہ اپنی اہلیہ کا شکر گزاررہوں گا کہ ان تمام تکالیف کے لیے جو اسے برداشت کرنا پڑی، وہ ہمارے چھوٹے خاندان کی سپورٹ سسٹم ہے۔

انہوں نے اس موقع ہر مباکباد اور نیک تمنائیں بھیجنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی 3 فروری 2023 کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ ان کے گھر 24 اگست کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی ۔

بیٹے کی پیدائش کے بعد وہ گذشتہ رات کراچی چلے گئے۔ جہاں وہ اسلام آباد پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔ قومی ٹیم کا کل آپشننگ ٹریننگ سیشن شیڈول ہے۔

Shaheen Shah Afridi

sports

lifestyle

Pakistani celebrity