Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوٹیلٹی اسٹور ملازمین کے ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظرڈی چوک سیل

اسلام آباد انتظامیہ نے کنٹینرز رکھ کر دی چوک سیل کیا ہے، کارپوریشن کی بندش کے خلاف احتجاج کی کال دی گئی تھی
شائع 26 اگست 2024 11:46am

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کے خلاف ملازمین کے ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظراسلام آباد انتظامیہ نے کنٹینرز رکھ کر ڈی چوک سیل کر دیا۔

واضح رہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین نے اسٹورز کی ممکنہ بندش کے خلاف آج احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سکریٹری وزارت صنعت و پیداوار نے ایک بیان میں کہا تھا کہ حکومت ملک میں تمام یوٹیلٹی سٹورز کو بند کرنے پر غور کر رہی ہے۔

بعدازاں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے اصرار کیا تھا کہ حکومت کارپوریشن کی تنظیم نو کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ملک بھر میں 4,000 سے زیادہ اسٹورز چلا رہی ہے جن کا مقصد عوام کو کم نرخوں پر بنیادی اشیاء فراہم کرتا ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ان وزارتوں اور محکموں کی فہرست میں شامل ہے جن کی حکومت نجکاری کا ارادہ رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال جون میں قومی اسمبلی کے دوران میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ حکومت 24 ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا ارادہ رکھتی ہے جن میں قومی ایئر لائن پی آئی اے، روزویلٹ ہوٹل، فرسٹ وومن بینک، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن اور دیگر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:

ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہونے کا خدشہ، 18 ہزار سے زائد ملازمین کا مستقبل خطرے میں

یوٹیلیٹی اسٹور کے افسران آٹا چوری میں ملوث، 4 نوکری سے فارغ، 32 دیگر کو بھی سزائیں ملیں گی

utility stores

utility store corporation

UTILITY STORES CORPORATION OF PAKISTAN