Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بولان میں ریلوے پل دھماکے سے تباہ، بلوچستان بھر سے ریل رابطہ منقطع

ریلوے پل تباہ ہونے سے سبی کوئٹہ قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کردی گئی
شائع 26 اگست 2024 11:32am

بلوچستان کے علاقے بولان میں نامعلوم افراد نے کولپور اور مچھ کے درمیان ریلوے پل کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا، جس کے باعث صوبے بھر سے ریل رابطہ منقطع ہوگیا۔

ریلوے حکام کے مطابق بولان میں کولپور اور مچھ کے درمیان ریلوے پل کو دھماکے سے تباہ کردیا، نامعلوم افراد نے دھماکا خیزمواد سے پل تباہ کیا۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ ریلوے پل تباہ ہونے سے بلوچستان بھر سے ریل رابطہ منقطع ہوگیا، جس کے باعث سندھ، پنجاب اور پشاور سے ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔

ریلوے پل تباہ ہونے سے سبی کوئٹہ قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کردی گئی جبکہ قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

بلوچستان

Train

Bolan

railway bridge

Railway bridge destroyed by explosion