Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

”ہلدی والا دودھ“ طبی فوائد سے مالا مال

یہ آپ کے روزمرہ کے معمول میں ایک آسان اضافہ بن سکتا ہے
شائع 26 اگست 2024 11:15am

کہتے ہیں صحت سے بڑھ کر کوئی دولت نہیں ہے، اور اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں ہے۔ حالیہ صحت کے بحران کو دیکھ کر صحت کے لیے ہماری قوت مدافعت میں اضافے کی ضرورت اور بڑھ گئی ہے، اس کا ایک بہترین حل جو زمانہ قدیم سے ہمارے گھروں کا حصہ رہا ہے اور آیور ویدک ادویات میں بھی شامل ہوتا ہے وہ ہے ”ہلدی والا دودھ“۔

ہلدی دودھ کو ”گولڈن ملک“ بھی کہا جاتا ہے۔ اینٹی آکسائیڈنٹس فراہم کرنے سے لے کرسوزش کو کم کرنے اور قوت مدافعت بڑھانے تک، ہلدی کے دودھ کے فوائد کئی گنا ہیں۔ایک کپ ہلدی والے گرم دودھ کے اندراینٹی آکسائیڈنٹ اینٹی سوزش مرکبات ،وٹامنز، معدنیات، ضروری فیٹی ایسڈ،غذائی فائبرپائے جاتے ہیں۔

نظام ہضم بہتر بنانے کیلئے سستا مگر مفید ٹوٹکا، ثابت دھنیا پانی

ہلدی والا دودھ خون میں بلڈ شوگر لیول کو کم کرسکتا ہے، کینسر کے خطرات کو دورکرسکتا ہے، دل کی بیماریوں سے بچا سکتاہے۔ دل کی مجموعی صحت کے لیے مفید ہے۔ یہی نہیں بلکہ ہاضماتی معاملات کودرست رکھتا ہے۔ یہ آپکی یادداشت اور ذہنی افعال کی کارکردگی کو بہتر بنا سکتا ہے۔ آپ کی جلد کے لیے بھی اچھا ہے اور ہڈیوں کو مضبوط بنا سکتا ہے۔

ہلدی والے دودھ کے طبی فوائد کو دیکھتے ہوئے یہ آپ کے روزمرہ کے معمول میں ایک آسان اضافہ بن سکتا ہے، جو ممکنہ طور پر آپ کی مجموعی صحت میں اہم فرق ڈال سکتا ہے۔

ہلدی دودھ بنانا انتہائی آسان ہے۔ اس کے لئے صرف باورچی خانے کے عام اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے۔

اجزاء

  • دودھ، ایک کپ
  • پسی ہوئی ہلدی، ایک چائے کا چمچ
  • پسی ہوئی دار چینی، 1/2 چائے کا چمچ
  • کالی مرچ، ایک چٹکی
  • شہد یا گڑ، 1 چائے کا چمچ -تازہ پسی ہوئی ادرک، 1/2 چائے کا چمچ (یہ آپشنل ہے)

ترکیب

دودھ کو ایک چھوٹے پین میں ڈالیں اور اسے درمیانی آنچ پر گرم کریں ۔ لیکن ابال نہ آنے دیں۔

جب دودھ گرم ہوجائے تو اس میں ہلدی، دار چینی، کالی مرچ اور ادرک (اگر استعمال کرنا ہو) شامل کریں۔

ملانے کے بعد اچھی طرح ہلائیں۔

آنچ کو دھیمی کردیں اور اسے تقریبا 5-10 منٹ تک پکنے دیں ، اس دوران وقفے وقفے سے چمچہ چلاتی رہیں۔

اب چولہا بند کر دیں اوراس کے اندرذائقہ کے مطابق شہد یا گڑملالیں۔

دودھ کو مگ میں چھان لیں تاکہ کسی بھی قسم کی گندگی کو دور کیا جاسکے۔

ہلدی دودھ سے لطف اندوز ہوں اور اس کے فوائد سے مستفید ہوں۔

دسترخوان

Women

lifestyle

receipe