بہاولنگر میں بیٹیاں پیدا کرنا جرم بن گیا، شوہر نے بیوی کو قتل کردیا
پنجاب کے شہر بہاولنگر کے علاقے خادم میں بیٹیاں پیدا کرنا خاتون کا جرم بن گیا، خاوند نے مبینہ طور پر اپنی دوسری بیوی اور والدہ کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنا کر پہلی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس تھانہ بی ڈویژن نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے خاوند کو گرفتار کر لیا۔
خادم آباد میں پسند کی شادی کا خوفناک انجام سامنے آگیا، جہیز نہ لانا اور بیٹی پیدا کرنا خاتون کا جرم بن گیا۔
کوٹ رادھا کشن کی رہائشی شمائلہ بی بی نے خادم آباد کالونی بہاولنگر کے نعمان سے پسند کی شادی کی تھی، شمائلہ بی بی کے بطن سے 2 بیٹے اور 4 بیٹیاں پیدا ہوئیں، ہر بیٹی کی پیدائش پر اسے خاوند اور سسرال والوں سے جہیز نہ لانے اور بیٹی پیدا کرنے کے طعنے سننے پڑتے۔
مردان میں سفاک شوہر نے بیوی کو قتل کرکے باتھ روم میں دفن کردیا
2 اگست 2024 کو 37 سالہ شمائلہ نے چوتھی بیٹی کو جنم دیا جو بعد ازاں پراسرار طور پر فوت ہو گئی مگر خاوند اور سسرال کی ناراضگی کم نہ ہوئی، اسی رنج میں نعمان نے نبیلہ بی بی سے دوسری شادی رچا لی۔
جس کے بعد گزشتہ روز نعمان نے مبینہ طور پر اپنی دوسری بیوی اور والدہ کے ساتھ مل کر شمائلہ بی بی کو گیس سلنڈر کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ دم توڑ گئی۔
پولیس تھانہ سٹی بی ڈویژن نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے سفاک خاوند کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی اور مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا۔
Comments are closed on this story.