Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

طلاق کی شرح بڑھنے کی وجوہات کیا ہیں؟ رابی پیرزادہ کا انکشاف

رابی پیرزادہ سے رابطہ کرنے والے مرد ان سے کیا مطالبہ کرتے ہیں؟ سابقہ گلوکارہ نے بتا دیا
شائع 25 اگست 2024 10:48pm

پاکستان کی معروف سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ انہیں روزانہ کی بنیاد پر شادی کے پیغامات موصول ہوتے ہیں، تاہم انہوں نے ایسے پیغامات بھیجنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ اپنے اردگرد موجود لڑکیوں کے لیے رشتے بھیجیں۔

حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری فاؤنڈیشن کے جتنے بھی نمبر ہیں ان پر آنے والے ہر تیسرے میسج میں شادی کا پیغام ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی کو حق نہیں دیتی کہ میری زندگی میں جھانکے۔

سابقہ گلوکارہ نے کہا کہ آج کل لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیاں نہ ہونا ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے، یہ معاملہ ہماری فاؤنڈیشن میں بھی آتا ہے۔

اپنا ’اے آئی انفلوئنسر‘ بنائیں اور ماہانہ ہزاروں ڈالرز کمائیں

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مرد کو چار شادیوں کی اجازت شریعت نے دے رکھی ہے جسے چیلنج نہیں کیا جاسکتا، لیکن دونوں کے درمیان برابری کی شرط پر عملدرآمد ممکن نہیں۔

پاکستانی نوجوان روایات کے خلاف اپنا شریک حیات چننے کیلئے جمع ہوگئے

رابی پیرزادہ نے کہا کہ آج کل کے ڈراموں میں بیوی کہیں اپنے شوہر کو تھپڑ مار رہی ہے، جبکہ کہیں تھوک رہی ہے اور گھر چھوڑ کر جارہی ہے، جب لڑکی کو اتنا ہی بددماغ دکھایا جائے گا تو پھر یہ خواتین کے ذہنوں پر بھی اثر کرتا ہے، یہ طلاق کی شرح میں اضافے کی بھی ایک وجہ ہے۔

Divorce

Rabi Pirzada