Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبوضہ کشمیر میں بھی مسلمان تکلیف میں ہیں، ان کیلئے بھی سوچنا ہوگا، حماس رہنما

اس وقت جنگ اسلام اور کفر کی جنگ ہے، محمود شبکی
شائع 25 اگست 2024 10:33pm

حماس کے رہنما محمود شبکی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کیلئے بھی سوچنا ہوگا۔

پشاور میں فلسطین کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے حماس کے رہنما محمود شبکی کا کہنا تھا کہ غزہ کے مسلمانوں کے لیے کانفرنس کے انعقاد پر شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہود ہماری سرزمین پر آیا اور اصل باشندوں پر ظلم شروع کیا، تکلیف دی، ان کے کاروبار کو نقصان دیا، سات اکتوبر سے اب تکفلسطینی شہداء کی تعداد 40 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، عمارتیں تباہ ہونے سے لاکھوں لوگ ملبے تلے دبے جن کی تفصیلات نہیں۔ جن شہداء کی تفصیلات نہیں ان میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں، انہوں نے ہسپتالوں اسکولوں کے بچوں کو خواتین کو نشانہ بنایا، اس وقت یہود کے ساتھ جاتی جنگ میں آگے بڑھنا ہے، اسلحہ اور دیگر طاقت دوسرے درجے میں ہے، اس وقت جنگ اسلام اور کفر کی جنگ ہے۔

سیکڑوں میزائل داغنے کے بعد حسن نصر اللہ کی اسرائیل کو بڑی دھمکی

محمود شبکی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی مسلمان تکلیف میں ہیں، ان کے لیے بھی سوچنا ہوگا۔

حماس کے ایک اور رہنما ابوظہیر ناجی نے فلسطین کانفرس سے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں نے ثابت کیا کہ وہ کبھی اپنا وطن نہیں چھوڑیں گے۔

ابوظہیر ناجی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جنگ سرحد کی نہیں اسلام کی ہے۔ ہمارا ساتھ دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Hamas

Mahmoud Shabki