Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قتل کے الزام میں قید بھارتی اداکار کو جیل میں وی آئی پی ٹریٹمنٹ ملنے کا انکشاف

درشن تھوگودیپا اپنی مداحض کے قتل کے الزام میں جوڈیشل کسٹڈی پر جیل میں قید ہیں
شائع 25 اگست 2024 10:24pm

قتل کے الزام میں قید بھارتی اداکار کو جیل میں وی آئی پی ٹریٹمنٹ دئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

مشہور کنڑ اداکار درشن تھوگودیپا جو قتل کے ایک مقدمے میں عدالتی حراست میں ہیں، ان کی ایک مبینہ تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں جیل میں موجود دیگر قیدیوں کے ساتھ سگریٹ اور شراب نوشی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

درشن ایک کھلے میدان میں چار آدمیوں کے ساتھ پلاسٹک کی کرسیوں پر بیٹھے ہوئے دور کہیں دیکھ کر ہنس رہے ہیں۔

درشن، فی الحال بنگلورو کی پراپنا اگرہارا سنٹرل جیل میں جوڈیشل کسٹدی میں بند ہیں۔

اس کے دائیں طرف، گینگسٹر ولسن گارڈن ناگا اور دیگر قیدی ناگراج (درشن کا مینیجر اور شریک ملزم) اور کول سینا ہیں۔ وہ کسی چیز کو دیکھ رہے ہیں اور ان کے چہروں پر مسکراہٹ کے آثار نمایاں ہیں۔

جولائی میں، کرناٹک ہائی کورٹ نے کنڑ اداکار کی طرف سے دائر ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے، اس بات پر زور دیا کہ تمام شہری اور زیر سماعت قیدی، ان کی سماجی یا مالی حیثیت کی بنیاد پر کسی امتیاز کے بغیر غذائیت سے بھرپور خوراک کے حقدار ہیں۔

درشن نے مجسٹریٹ کی عدالت کے اس حکم کو چیلنج کیا تھا جس نے جیل میں گھر کا پکا ہوا کھانا، بستر اور کٹلری کی اس کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

یہ تصویر شکوک و شبہات کو جنم دیتی ہے کہ کیا درشن، جسے جون میں رینوکاسوامی کے قتل کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا جس نے مبینہ طور پر اپنے ساتھی اداکار کو فحش تحریریں بھیجی تھیں، اور ان کے ساتھیوں کو مبینہ طور پر جیل کے اندر خصوصی سہولیات فراہم کی جارہی تھیں۔

تصویر کے گردش میں آنے کے بعد جیل حکام کو معاملے کی تحقیقات کرنے کو کہا گیا ہے۔

تصویر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے رینوکاسوامی کے والد کاشی ناتھ ایس شیوانا گودرو نے سی بی آئی تحقیقات اور اس کے پیچھے والوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

رینوکاسوامی کے قتل کے سلسلے میں درشن اور اس کے دوست پاویتھرا گوڑا سمیت کل 17 لوگ عدالتی حراست میں ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق، 33 سالہ رینوکاسوامی جو اداکار کی مداح تھیں، انہوں نے گوڑا کو فحش پیغامات بھیجے تھے، جس سے درشن مشتعل ہو گئے، اور مبینہ طور پر مداح کا قتل کیا۔ اس کی لاش 9 جون کو سمناہلی میں ایک اپارٹمنٹ کے ساتھ ایک برساتی نالے کے قریب سے ملی تھی۔

Viral Picture

Darshan Thoogudeepa

VIP Treatment in Jail