Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی نے جلسہ منسوخ کرنے کی پیشکش کی اسی لیے عمران سے ملاقات کی سہولتکاری کی گئی، خواجہ آصف

بات جلسہ منسوخ کرنے کی تھی، اس لیے انتظامیہ کو کیا اعتراض ہو سکتا تھا؟ وزیر دفاع
شائع 25 اگست 2024 08:38pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 22 اگست کا جلسہ منسوخ کرنے کی پیشکش کی تھی، اسی لیے صبح سات بجے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی سہولت کاری کی گئی۔

خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں جلسے کی منسوخی کے بعد عمران خان، بشریٰ بی بی، رؤف حسن، علیمہ بی بی کی گفتگو سب کے سامنے ہے، پی ٹی آئی میں اختلافات واضح ہو رہے ہیں، جلسہ کامیاب ہونا ہوتا تو کبھی منسوخ نہ کرتے۔

زرداری نے مولانا سے دو تہائی اکثریت کیلئے ملاقات کی، محمود اچکزئی

وزیر دفاع نے کہا کہ یہ کہہ رہے ہیں 9 مئی ہم نے نہیں کیا، مجھے بتائیں کیا چہرے کرائے کے تھے؟ ان کے تو ویڈیو میں چہرے تھے، 9 مئی واقعات ہزاروں نہیں کروڑوں لوگوں نے دیکھے، 9 مئی واقعات میں ملوث عناصر کی شکلیں ویڈیوز میں واضح دیکھی جاسکتی ہیں۔

جلسہ منسوخ کروانے کے لئے ہم نے علی امین گنڈا پور سے رابطہ کیا، عطا تارڑ

عمران خان کی اڈیالہ جیل میں اعظم سواتی سے ملاقات کے حوالے سے خواجہ آصف کہنا تھا کہ بات جلسہ منسوخ کرنے کی تھی، اس لیے انتظامیہ کو کیا اعتراض ہو سکتا تھا؟ جیلوں میں گفتگو راز میں نہیں رہتی، آپ کی ہر نقل و حرکت ریکارڈ ہوتی ہے، میں جیل کے جس سیل میں تھا وہاں 16 کیمرے لگے تھے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور ”بزدار 2“ ہیں بلکہ علی امین ان سے بھی بڑھ کر ہیں، بزدار بولتا نہیں تھا یہ بڑھکیں مارتے ہیں، علی امین اپنی کابینہ کے لوگوں کے متعلق کیا کہہ رہے ہیں اور کابینہ والے ان کو چور کہہ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی میں اختلافات کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل، عارف علوی سربراہ مقرر

انہوں نے کہا کہ بیرونی ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے، اس کا بھرپور مقابلہ کریں گے، پاکستان کی وحدت کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔

Khawaja Asif

pti jalsa islamabad