Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وقار یونس کی بطورِ ایڈوائزر کرکٹ تقرری کھٹائی میں پڑ گئی

پی سی بی میں وقار یونس کی جگہ نئے ایڈوائزر کرکٹ افیئرز کی تقرری متوقع
شائع 25 اگست 2024 07:51pm

سابق کپتان وقار یونس کی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں بطور ایڈوائزر کرکٹ تقرری کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وقار یونس اب ایڈوائزر کرکٹ افئیرز کے عہدے پر فائز نہیں ہوں گے، سابق کپتان وقار یونس کو چیمپئنز ایونٹس میں مینٹور بنایا جائے گا۔

وقار یونس کی ایڈوائزر ٹو چیئرمین پی سی بی کی تقرری مؤخر ہوگئی ہے، وقار یونس مینٹور کے لیے درخواست پی سی بی کو بھیج چکے ہیں۔

پی سی بی میں وقار یونس کی جگہ نئے ایڈوائزر کرکٹ افیئرز کی تقرری متوقع ہے۔

سابق کپتان کا چند روز قبل تقرر کرنے کے بعد اس پوسٹ کا اشتہار بھی جاری کیا گیا تھا، وقار یونس نے چیئرمین محسن نقوی کے ساتھ ایک پریس کانفرنس بھی کی تھی البتہ اب وہ چند روز سے دفتر نہیں آ رہے۔

ذرائع کے مطابق شعبہ انٹرنیشنل کرکٹ سمیت چند افسران نے ان کے ساتھ تعاون سے گریز کیا جس پر وہ سخت نالاں تھے، ان کے فیصلے کا بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں شکست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Waqar Younis

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Advisor Cricket Affairs