Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا میں کرپشن شکایات: پی ٹی آئی نے اپنی احتساب کمیٹی کا نام تبدیل کردیا

کرپشن کی نشاہدہی کرنے کیلئے مختلف ذرائع سے کمیٹی کو درخواست دی جا سکے گی، پی ٹی آئی ذرائع
شائع 25 اگست 2024 07:44pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنی احتساب کمیٹی کا نام تبدیل کردیا۔

پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کیلئے قائم ہونے والی کمیٹی کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق گوڈ گورننس کمیٹی کا نام اب انٹرنل اکاؤنٹیبیلٹی کمیٹی ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے 20 دن قبل گڈ گورننس کے نام سے کمیٹی تشکیل دی تھی، اب کمیٹی کا نام پی ٹی آئی انٹرنل اکاؤنٹیبیلٹی کمیٹی رکھا جائے گا، کمیٹی کے لئے الگ سیکرٹریٹ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا، کمیٹی کے لئے دفتر، سٹاف اور دیگر سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

علیمہ خان نے عمران خان کی رہائی کیلئے مہم چلانے کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق شکایات درج کرنے کیلئے الگ ویب سائٹ بھی بنائی جائے گی، کرپشن کی نشاہدہی کرنے کیلئے مختلف ذرائع سے کمیٹی کو درخواست دی جا سکے گی، کرپشن کی نشاندہی کرنے والوں کو سوشل میڈیا پر شکایات درج کرنے کی بھی سہولت دی جائے گی۔

سندھ کے تاجروں کا صوبے بھر میں ہڑتال کا اعلان، بلوچستان کے تاجر بھی شامل ہوگئے

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی انٹرنل اکاؤنٹیبیلٹی کمیٹی تین ممبران پر مشتمل ہوگی، اب تک کمیٹی نے سابق وزیر شکیل خان کے علاوہ کسی کو طلب نہیں کیا ہے، کسی وزیر یا سیکرٹری کے خلاف کوئی شکایات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

پی ٹی آئی میں اختلافات کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل، عارف علوی سربراہ مقرر

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی کے خلاف بھی کرپشن کی شکایت ملے تو کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Good Governance Committee

Internal Accountability Committee