Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواتین کو ’راکشسوں‘ سے بچانے کیلئے بھارتی گاؤں کی ایک انتہائی عجیب رسم

اس دوران کسی بھی باہر کے شخص کو گاؤں میں داخل ہونے کی اجازت کیوں نہیں
شائع 25 اگست 2024 07:23pm

ہندوستان میں متعدد مذاہب اور ذاتوں کے لوگ پائے جاتے ہیں، جن کی اپنی رسومات، روایات اور قصہ کہانیاں ہوتی ہیں۔ بھارت میں آپ کو ہر ریاست اور شہر میں الگ الگ لوگ اور مختلف روایات دیکھنے اور سننے کو ملیں گی۔ جو باہر کے لوگوں کو تو عجیب لگ سکتے ہیں، لیکن وہاں کے لوگوں کے لیے یہ مقدس ہیں اور وہ برسوں سے ان کی پیروی کر رہے ہیں۔

ایسی ہی ایک روایت ہندوستان کے ایک گاؤں کی ہے، جہاں خواتین کو راکشسوں (شیاطین یا جنات) سے بچانے کیلئے پانچ دن تک ایک عجیب رسم کی پیروی کرنی پڑتی ہے۔

شادی سے جڑی چند دلچسپ وعجیب رسومات

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس گاؤں کا نام پنی ہے جو ریاست ہماچل پردیش کے کولو ضلع میں واقع ہے ۔ یہاں پانچ دنوں کا ایک تہوار ہوتا ہے جس میں خواتین کپڑے نہیں پہنتیں۔ اسی وجہ سے وہ پانچوں دن گھر کے اندر ہی رہتی ہیں اور اپنے شوہر سے بھی نہیں مل سکتیں۔ مردوں کو بھی ان پانچ دنوں میں احتیاط کے ساتھ رہنا پڑتا ہے۔

یہ تہوار ساون کے مہینے کے آخری دنوں میں آتا ہے۔ خواتین تہوار کے دوران زیادہ ہنستی یا بات نہیں کرتیں، جبکہ مردوں کو شراب یا گوشت کھانے کی اجازت نہیں ہوتی۔

یہاں خواتین اور مردوں کا ماننا ہے کہ اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو ان کے گاؤں میں برے واقعات رونما ہوں گے اور ان کی زندگیوں میں مسائل پیدا ہوں گے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ رواج کیسے شروع ہوا، کیونکہ کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ رواج برسوں پرانا ہے۔

بھارت:مُردوں کی تصاویر بنانے کا عجیب و غریب پیشہ

دراصل یہاں کے لوگوں کا ماننا ہے کہ صدیوں پہلے اس گاؤں پر راکشس حملہ کیا کرتے تھے۔ وہ گاؤں کی عورتوں کے ساتھ بہت برا سلوک کرتے تھے۔

جب ان کے مظالم بڑھ گئے تو ”لاہو گھونڈ“ نامی دیوتا نمودار ہوئے اور بھدرپد کے مہینے کی پہلی تاریخ کو ان راکشسوں کو مار کر یہاں کی عورتوں کو بچایا۔

تب سے یہ تہوار یہاں پانچ دن تک منایا جانے لگا۔

خواتین کا خیال ہے کہ اگر وہ کپڑے پہنیں گی تو راکشس دوبارہ حملہ کردیں گے۔

وقت بدلنے کی وجہ سے اب بہت سی خواتین سوتی یا پتلے کپڑے پہنتی ہیں۔ کئی ایسی بھی ہیں، جو اس تہوار کا حصہ نہیں بنتیں۔ لیکن یہاں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ رواج برسوں سے جاری ہے۔

فراعین مصر کی ایک قبیح روایت جس کے بارے میں کم لوگ جانتے ہیں

ان پانچ دنوں کے دوران یہاں کے لوگ کسی بھی باہر کے شخص کو گاؤں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتے اور نہ ہی کوئی باہر والا اس تہوار میں حصہ لے سکتا ہے۔

india

Superstition

Rituals