Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت نے ’غلطی سے‘ ایل او سی پار کرنے والا اپنا ڈرون پاکستان سے واپس مانگ لیا

بھارتی ڈرون پاکستانی حدود میں آگرا تھا جسے پاک فوج نے اپنے قبضے میں لے لیا
شائع 25 اگست 2024 04:56pm

بھارتی فوج کے زیر استعمال سرویلنس ڈرون غلطی سے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کرکے پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا، جس پر بھارت کی چیخیں نکل گئی ہیں اور اب بھارتی حکام پاکستان سے اپنا ڈرون واپس مانگ رہے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی فوج نے بتایا کہ ڈرون بھمبر گلی کے علاقے میں ایک ٹیسٹ ٹریننگ پر محو پرواز تھا، تکنیکی مسئلے کی وجہ سے آپریٹر اس کا کنٹرول کھو بیٹھا اور ڈرون ایل او سی کے دوسری طرف جا گرا۔

مودی، یوگی آدتیہ ناتھ کو سراہنے والی کو تین طلاقیں

بھارتی اخبار ”دی ہندو“ کے مطابق ، یہ واقعہ جمعہ 23 اگست کو صبح 9:25 بجے کے قریب پیش آیا، منی ڈرون ’بھارتی علاقے کے اندر‘ تربیتی مشن پر تھا۔

میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے بیان میں کہا کہ وہ ڈرون پاکستانی فوجیوں کو ملا جسے انہوں نے قبضے میں لے لیا۔

بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستانی فوج کو ڈرون واپس کرنے کے لیے ہاٹ لائن پر پیغام بھیجا تھا۔

مودی کا یوکرین کو صرف 12 منٹ میں تیار ہونے والے جدید اسپتال کا تحفہ

واضح رہے کہ مارچ 2022 میں اسی طرح ’غلطی سے‘ ہندوستان کا براہموس میزائل پاکستانی حدود میں آگرا تھا، اور اسلام آباد کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا تھا۔ ہندوستان نے اس وقت کہا تھا کہ یہ معمول کی دیکھ بھال کے دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا ہے۔

pakistan army

Indian Drone

UAV