Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیش سے شکست، شان مسعود نے ہار کا ملبہ پچ پر ڈال دیا

ٹیسٹ کپتان نے قوم سے معافی مانگ لی
شائع 25 اگست 2024 04:19pm

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بنگلا دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں شکست کا ذمہ دار پچ کو ٹھہرا دیا۔

بنگلا دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں 10 وکٹوں کی شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود کا کہنا تھا کہ بطور کپتان عوام سے معذرت خواہ ہوں، جو پرفارمنس دینی چاہیے تھی وہ نہیں دکھا سکے، ہم ٹیسٹ میچ میں اپنی غلطیاں تسلیم کرتے ہیں، ہم نے بطور ٹیم ایک دوسرے کو اٹھانا ہے، کوشش کریں گے کہ کم بیک کریں، پہلے ٹیسٹ میں بہت مایوس کن پرفارمنس رہی۔

شان مسعود نے کہا کہ میرے خیال میں ہمیں تین فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر کے ساتھ جانا چاہیے تھا۔

شان مسعود کا کہنا تھا شکست کی وجوہات ہیں، دوسری اننگز میں 117 رنز کی لیڈ اتارنے کے بعد ہم ڈرا کا سوچ رہے تھے، پہلی اننگ میں جلدی ڈکلیٸر نہیں کرنا چاہیے تھا۔

کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم کا کہنا تھا میرے خیال میں ٹیسٹ میچ کے لیے یہاں کی مختلف پچ تھی، ڈومیسٹک کرکٹ میں پنڈی کی وکٹ ایسی نہیں ہوتی تھی، پہلے ٹیسٹ کے لیے یہاں کی کنڈیشنز مختلف تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بارشیں بھی رہیں، پریکٹس بھی متاثر رہی، بطور ٹیم ہم نے خرب پرفارمنس دی، بنگلہ دیش اچھا کھیلا، بنگلہ دیشی سپنرز پانچویں دن ہی کام آئے، ہم سے غلطیاں ہوٸیں، بنگلہ دیش پر دباؤ بڑھا سکتے تھے، ہم آج پرہشر برداشت نہ کر سکے، دوسرے ٹیسٹ میں بیسٹ الیون ہی سلیکٹ کریں گے۔

Pakistan vs bangladesh

rawalpindi test

shan masood