Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی میں اختلافات کے خاتمے کیلئے کمیٹی تشکیل، عارف علوی سربراہ مقرر

عارف علوی ایک ہفتے میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے تجاویز دیں گے، ذرائع
اپ ڈیٹ 25 اگست 2024 03:18pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی، عارف علوی کمیٹی کے سربراہ مقرر کردیے گئے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات پر سابق وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی جبکہ تشکیل شدہ کمیٹی کے سربراہ سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی ہوں گے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ عارف علوی ایک ہفتے میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کے لیے تجاویز دیں گے، عارف علوی اختلافات رکھنے والے رہنماؤں سے ملاقاتیں کرکے تحفظات سنیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو وزارت سے ہٹانے کے معاملے پر پارٹی میں شدید اختلافات سامنے آئے تھے۔

شکیل خان کو ہٹانے کا معاملہ، پی ٹی آئی میں اختلافات پر عمران خان کا اظہار تشویش

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے پارلیمانی واٹس ایپ گروپ پر بھی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور شکیل خان کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی تھی اور دونوں نے ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔

اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں بھی اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

پارٹی چیئرمین عمران خان کی جانب سے بھی تحریک انصاف میں اختلافات کی خبروں کا نوٹس لیا گیا تھا اور تمام پارٹی رہنماؤں کو اپنے اختلافات ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے شکیل خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری پر دستخط کردیے

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اختلافات پر عمران خان برہم، 2 اہم رہنماؤں کو طلب کرلیا

خیبرپختونخوا حکومت کی گورننس سے متعلق شکایت، عمران خان کے احکامات پر 3 رکنی کمیٹی قائم

تاہم مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف پارٹی میں اختلافات کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پارٹی عمران خان کی قیادت میں منظم ہے، حکومتی وزراء کی پی ٹی آئی رہنماؤں میں پھوٹ ڈالنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

اسلام آباد

imran khan

Arif Alvi

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

pti party Differences

pti Differences

Differences in PTI