Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مغوی اہلکار کی رہائی کے بدلے کیا دیا گیا، بڑا انکشاف

ترجمان پنجاب پولیس نے کانسٹیبل احمد نواز کی بازیابی کی باضابطہ تصدیق کردی
شائع 25 اگست 2024 11:48am

صادق آباد میں پولیس نے کچے کے علاقے میں کارروائی کرکے پولیس کانسٹیبل احمد نواز کو بحفاظت بازیاب کرا لیا، جس کی تصدیق کرتے ہوئے ترجمان پولیس نے انکشاف کیا کہ مبینہ طور پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ڈیل پر اہلکار کو رہائی ملی۔

دوسری جانب ترجمان پنجاب پولیس نے کانسٹیبل احمد نواز کی بازیابی کی باضابطہ تصدیق کردی کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال کانسٹیبل کو رہا کرالیا، مبینہ طور پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ڈیل پر اہلکار کو رہائی ملی۔

ذرائع کے مطابق مغوی اہلکار کے بدلے قتل کے مجرم جبار لولائی کو جیل سے رہا کیا گیا، جبار نے 2 سال قبل نواز آباد کے قریب مہر شیخ کو قتل کیا تھا، جبار کا تعلق اندھڑ گینگ سے ہے، اندھڑ گینگ نے جبار کی رہائی پر ایک دوسرے کو مبارک اور ہوائی فائرنگ کی۔

پولیس کے خلاف کارروائی اور ساتھی کی رہائی پر شر گینگ نے بھی اپنے لیڈر راحب شر کو مبارک باد اور شدید ہوائی فائرنگ کی جبکہ مغوی کانسٹیبل کی رہائی کے لیے پولیس ٹیم کل شام سے کچے میں تھی۔

رحیم یار خان: کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے پولیس قافلے پر حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید

واضح رہے 23 اگست کو رحیم یار خان کے کچے کےعلاقے ماچھکہ میں انتہائی افسوسناک سانحہ پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجےمیں 12 اہلکار شہید ہوگئے۔

ڈاکوؤں نے پولیس کی گاڑیوں پر راکٹ سے حملہ کیا، دونوں پولیس موبائل بارش کے پانی میں پھنس گئی تھیں۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں کے حملے میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے جبکہ قافلے میں موجود متعدد پولیس اہلکار لاپتہ بھی ہوگئے۔

جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حملے کو ناقابل قبول قرار دیا اور آئی جی پنجاب اور سیکرٹری داخلہ کو ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کا حکم دیا۔

مریم نواز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس سانحہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، پولیس اہلکاروں کی فوری بازیابی کے لیے آپریشن کیا جائے گا اور لاقانونیت کی آماجگاہوں کو مکمل طور پر نابود کیا جائے گا۔

سانحہ کچہ ماچھکہ، پولیس پر حملے کے مرکزی ملزم کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

ڈاکوؤں کے خلاف کچے میں جاری آپریشن میں کئی نقائص کا انکشاف

بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال دیگر سینئر افسران کے ہمراہ رحیم یار خان پہنچ گئے۔

Punjab police

rahim yar khan

Sadiqabad

kacha operation

Kacha Robbers

Machka