Aaj News

بدھ, جنوری 22, 2025  
22 Rajab 1446  

کراچی ڈیفنس فیز 5 کے قریب نجی ریسٹورنٹ سے لاش برآمد

لاش کی شناخت 42 سالہ دانش کے نام سے ہوئی، جس کے جسم پر گولیوں کے نشان ہیں، پولیس
اپ ڈیٹ 25 اگست 2024 01:05pm

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 بدر کمرشل کے قریب نجی ریسٹورنٹ سے ایک لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق لاش ریسٹورنٹ کی چوتھی منزل سے ملی، جس کے جسم پر گولیوں کے نشان ہیں جبکہ لاش کی شناخت 42 سالہ دانش کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے مقام سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں، مقتول دانش نجی ریسٹورنٹ کا کیشیئر تھا، مقتول کو ذوالفقار نامی دوسرے کیشیئر نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم نے مقتول پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ سورہا تھا، ملزم نے 4 گولیاں ماریں اور موقع سے فرار ہوگیا۔

karachi

Dead body Found

Defense Phase 5

dead body recover