Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

لبنان کے کئی علاقوں سے شمالی اسرائیل پر حزب اللہ کے حملے

فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، بعض مقامات پر آگ لگی، اسرائیل میں تمام اداروں کیلئے ہائی الرٹ
شائع 24 اگست 2024 11:10pm

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد سے مشرقِ وسطیٰ میں ایک بڑی جنگ کے شروع ہونے کا خطرہ شدت اختیار کرتا رہا ہے جبکہ ایران کی قیادت کہہ چکی ہے کہ وہ مناسب وقت آنے پر اسرائیل کو نشانہ بنائے گی اور یہ کہ وہ کوئی بھی اقدام عجلت آمیز انداز سے نہیں کرے گی۔

دوسری طرف لبنان کے مختلف علاقوں سے حزب اللہ شمالی اسرائیل کو نشانہ بنارہی ہے۔ کم و بیش یومیہ بنیاد پر ہونے والے ان حملوں کے نتیجے میں اسرائیل کو خاصا نقصان بھی برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

ہفتے کی شب بھی حزب اللہ نے لبنان کے مختلف علاقوں سے شمالی اسرائیل پر راکٹ برسائے۔ اسرائیل کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ راکٹ گرنے سے چند ایک مقامات پر آگ لگ گئی۔

اسرائیلی فوج کو مکمل تیاری کی حالت میں رکھا گیا ہے۔ بعض علاقوں میں فوجیوں کی نقل و حرکت بھی بڑھی ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال کے لیے تمام متعلقہ سویلین اداروں کو بھی تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کسی بھی سطح کی جنگ چھڑنے کی صورت میں رو بہ عمل لانے کے لیے مختلف منصوبے تیار کیے گئے ہیں۔

جنوبی لبنان سے کیے جانے والے حملوں کا خمیازہ شامی پناہ گزینوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔ اسرائیلی فوج جب جوابی کارروائی کے طور پر جنوبی لبنان کو نشانہ بناتی ہے تو وہاں مقیم شامی پناہ گزینوں کا جانی و مالی نقصان ہوتا ہے۔ یہ لوگ جنوبی لبنان سے کہیں جا بھی نہیں سکتے۔

LABANON

NORTHERN ISRAEL

ROCKETS

IRAN EXERCISES RESTRAINT