Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلیک مِتھ ویوکونگ کا کارنامہ، 3 دن میں ایک کروڑ کاپیاں فروخت

23 لاکھ گیمرز پی سی پر کھیل رہے ہٰں جبکہ 7 لاکھ مختلف پلیٹ فارمز پر پھیلے ہوئے ہیں۔
شائع 24 اگست 2024 08:40pm

انتہائی مقبول ایکشن ویڈیو گیم بلیک مِتھ ویوکونگ نے سیلز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ریلیز کے بعد صرف تین دن میں اس گیم کی ایک کروڑ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں۔

اتنی شاندار سیل نے اس گیم کو سب سے تیزی سے فروخت ہونے والی ٹائٹلز کی صف میں کھڑا کردیا ہے۔ بلیک مِتھ ویوکونگ کو اب ایلڈن رنگ اور سائبر پَنک 2077 کی کیٹیگری میں رکھا جارہا ہے۔

چین کے اسٹویڈ گیم سائنس کے تیار کردہ بلیک مِتھ ویوکونگ کا مرکزی خیال سولھویں صدی کے مقبول ناول ”مغرب کی سمت سفر“ سے لیا گیا ہے۔

اس گیم کی غیر معمولی مقبولیت اس لیے بھی حیران کن ہے کہ ریلیز سے قبل چند گیمنگ آؤٹ لیٹس نے اِس پر شدید نکتہ چینی کی تھی۔

بلیک مِتھ ویوکونگ کی بھرپور کامیابی اس کی مظہر ہے کہ گیمنگ انڈسٹری میں کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ کسی چیز کو ہر طرف سے تنقید کا سامنا ہو تاہم گیمنگ میں غیر معمولی دلچسپی لینے والے ساری تنقید کو بھلاکر اُس گیم کو دل دے بیٹھیں۔

بلیک مِتھ ویوکونگ نے دنیا بھر میں گیمنگ کے شوقین افراد کی توجہ حاصل کی ہے اور پی سی اور کونسولز پر اس گیم سے محظوظ ہونے والوں کی تعداد 30 لاکھ سے زیادہ ہے۔

23 لاکھ افراد اس گیم کو پرسنل کمپیوٹرز پر کھیل رہے ہیں۔ چین میں یہ کھیل انتہائی مقبول ہے۔ سات لاکھ گیمرز مختلف پلیٹ فارمز پر پھیلے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں :

لاہور میں موبائل فون گیمنگ کا جنون ایک اور جان لے گیا

بھارت: گیمنگ زون میں خوفناک آتشزدگی سے 9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک

مائیکروسافٹ نے گیمنگ کے شعبے سے 1900 ملازمین برطرف کردیئے

بھارت نے آن لائن گیمنگ پر 28 فیصد ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا

BLACK MYTH WUKONG

NEW SALES RECORD

10 MILLION COPIED SOLD IN THREE DAYS

GAMERS

CHINESE NOVEL