Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خیرپور: کار سے مرد اور خاتون ٹک ٹاکر کی لاشیں ملنے کا واقعہ، وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس

تحقیقات کا انتہائی باریک بینی سے جائزہ لیا جائے، وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار
شائع 24 اگست 2024 08:23pm

وزیر داخلہ سندھ نے ضلع خیرپور میں کار سے خاتون سمیت 2 ٹک ٹاکرز کی لاشیں ملنے کا نوٹس لے لیا۔

خیرپور میں کار سے مرد اور خاتون ٹک ٹاکرز کی لاشیں ملنے کے معاملے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی خیرپور سے تفصیلات طلب کرلیں۔

وزیر داخلہ سندھ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عینی اور واقعاتی شواہد کی بنیاد پر حقائق کا پتہ لگا کرمؤثر تفتیش اور تحقیق کی بدولت مرتکبین کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ تفتیش، چھان بین اور تحقیقات کا انتہائی باریک بینی سے جائزہ لیا جائے۔

TikToker

khair pur