موٹروے میں کار سے 4 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ، ابتدائی رپورٹ جاری
سرگودھا میں چارافراد کی ہلاکت کی بتدائی رپورٹ جاری کردی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے نوٹس پر ٹیموں نے جائے وقوعہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہےکہ چاروں افراد کی ہلاکت کھانے پینے کی اشیاء سے نہیں ہوئی۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہلاکت فوڈ پوائزننگ کے باعث نہیں لگتی۔ ہلاکت کی وجہ کا تعین پولیس اورفرانزک رپورٹ کے بعد کیا جا سکےگا۔
رپورٹ کے مطابق ملحقہ علاقوں سےجوس اوردیگر کھانے پینے کی اشیاء کے سیمپل اکٹھےکرلیے ہیں، برآمد شدہ اشیاء نہ ایکسپائر تھی اورنہ ہی جعلی تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اورفرانزک ٹیمیں واقعے کی تمام پہلووں سے تحقیقات کی جار ہی ہیں۔ تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھلوال کے قریب موٹر وے پر کار سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی لاشیں ملیں تھی جبکہ نیم بے ہوشی کی حالت میں موجود ڈرائیور کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔
Comments are closed on this story.