Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

بنوں سے سوئی نادرن کے 3 ملازمین اغوا، اغواکاروں نے ویڈیو جاری کردی

تینوں مغویوں کا تعلق پنجاب سے بتایا جارہا ہے
اپ ڈیٹ 25 اگست 2024 09:15am

خیبرپختونخوا میں بنوں کے علاقہ بکاخیل سے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی گاڑی میں سوار تین ملازمین کو اغوا کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تینوں ملازمین گاڑی میں ڈیزل لے کر سیدگئی کی طرف جارہے تھے۔

تینوں مغویوں کا تعلق پنجاب سے بتایا جارہا ہے۔

مغویوں کی ایل ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں اغوا کاروں کے مطالبات پورے کئے جائیں ورنہ ہمیں مار دیں گے۔

اس حوالے سے ڈی پی او بنوں ضیاء الدین احمد کا کہنا ہے کہ بکاخیل کے علاقہ سے اغوا تہین ایس این جی پی ایل ملازمین کی بازیابی کیلئے آپریشن جاری ہے، آپریشن میں پولیس سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

ڈی پی او ضئاء الدین نے بتایا کہ آپریشن مغویان کی بازیابی کیلئے مختلف علاقوں میں ہورہا ہے، پوری کوشش ہے کہ مغویان کو صحیح سلامت بازیاب کرانے میں کامیاب ہوجائیں۔

انہوں نے بتایا کہ تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم اغواکاروں کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے، ہمیں علم نہیں کہ اغواکاروں کے کیا ڈیمانڈز ہیں، آپریشن جاری ہے، قوم امید رکھیں انشاءاللہ مغویان کو بازیاب کرائیں گے۔

Bannu

Bakakhel

SNGPL workers kidnapped