Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

تونسہ شریف میں خوارجی دہشتگردوں کا ایک اورحملہ ناکام، 2 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخواہ بارڈر پر واقع چیک پوسٹوں پر دہشتگردوں کے چار حملے ناکام ہوئے، ترجمان
شائع 24 اگست 2024 06:43pm

پنجاب پولیس نےڈیرہ غازی خان تونسہ شریف میں خوارجی دہشتگردوں کا ایک اورحملہ ناکام بنا دیا، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق خوارجی دہشت گردوں سےمقابلہ میں دودہشت گرد ہلاک ہوئے ۔ جبکہ فائرنگ کےتبادلہ میں ایس ایچ او تھانہ وہوا صادق برمانی، پولیس اہلکار مضمر نذیر زخمی ہو گئے ۔

ترجمان کے مطابق انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے پنجاب میں دہشتگردوں کےداخلہ کی اطلاع موصول ہوئی تھیں ایس ایچ او وہوا نے ٹیم کے ہمراہ ان خوارجی دہشتگردوں کا تعاقب کیا، پولیس کو دیکھ کرموٹر سائیکل سوار دہشتگرد ہینڈ گرنیڈ اور دیگر بھاری اسلحہ سےحملہ آور ہوئے۔ ہینڈ گرنیڈ اور فائرنگ سے بلٹ پروف گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

بلٹ پروف گاڑی، ہیلمٹ اور جیکٹس سے لیس پولیس کے جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن اورڈی پی او سید علی فوری موقع پر پہنچ گئے۔

دوسری جانب خیبر پختونخواہ بارڈرپرواقع چیک پوسٹوں پردہشتگردوں کےچار حملے ناکا م ہوئے، دہشتگرد پنجاب کے اندر کسی تھانہ یا دیگرحساس مقام پردہشتگردانہ کاروائی کرنا چاہتے تھے۔ دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پرموجود چیک پوسٹس ہائی الرٹ تھیں۔

آر پی او ڈی جی خان نے ڈی پی او کے ہمراہ تحصیل ہسپتال تونسہ کا وزٹ کر کے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی، آئی جی پنجاب کی دہشت گردوں کا مردانہ وارمقابلہ کرنےاورجہنم واصل کرنے پر پولیس جوانوں کوشاباشی بھی دی ۔

آئی جی پنجاب کہتے ہیں پولیس اور تمام ادارے الرٹ ہیں، دہشتگردوں کو کسی بھی صورت پنجاب میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا ، پنجاب پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ علاقے میں پولیس، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ اور سویپ آپریشن جاری ہے۔

Punjab police