Aaj News

پیر, نومبر 11, 2024  
08 Jumada Al-Awwal 1446  

ہم جنس پرستوں نے اپنے رجحانات کیلئے ایک اور نئی اصطلاح گھڑ لی

ہم جنس پرست کمیونٹی آئے روز خود ساختہ نئی نئی اصطلاحات شامل کئے جا رہی ہے
شائع 24 اگست 2024 06:01pm

ہم جنس پرستوں کے معاشرے یعنی ”ای جی بی ٹی کیو پلس“ کمیونٹی میں ایک اور نئی اصطلاح کا اضافہ ہوگیا ہے۔ اس نئی اصطلاح کو ”ابروسویکشوئل“ (Abrosexual) نام دیا گیا ہے۔

ابرو سیکسول اس شخص کو قرار دیا گیا ہے جس کی جنسیت وقت کے ساتھ بدلتی رہتی ہے۔ ایسا شخص زندگی کے مختلف اوقات میں مختلف جینڈرز (صنف) کی طرف راغب ہو سکتا ہے۔

ہم جنس پرست خواتین عام عورتوں کے مقابلے جلدی کیوں مرتی ہیں

یعنی کبھی اسے مرد پرکشش محسوس ہوتے ہیں تو کبھی خواتین میں دلچسپی بڑھ جاتی ہے۔

ابروسیکشوئلٹی کو اکثر صنفی سیال کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔

مبینہ ہم جنس پرست کرن جوہر بنا شادی کے باپ کیسے بنے؟

لیکن دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہم جنس پرستی سے مختلف ہے اور کثیر جنس پرستی کی طرف رجحان رکھتا ہے، اس میں مختلف اصناف کی جانب راغب ہونا یا کسی بھی جانب دلچسپی نہ دکھانا شامل ہے۔

جانوروں میں ہم جنس پرستی پر کی گئی تحقیق میں بڑا انکشاف

اس کے لیے کوئی مخصوص وقت کی حد نہیں ہے کہ ایک شخص کب تک کسی مخصوص جنس کی طرف راغب ہو سکتا ہے یا راغب ہونا چھوڑ سکتا ہے۔

LGBTQ+

Abrosexual

Homosexual