Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

چینی قیادت امریکا میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے، کانگریس کے رکن کا الزام

امریکی کانگریس کے ایک سرکردہ رکن نے کہا ہے کہ چینی قیادت امریکا میں بڑے پیمانے پر انتشار پیدا کرکے معاشرے کو شکست و...
شائع 24 اگست 2024 05:53pm

امریکی کانگریس کے ایک سرکردہ رکن نے کہا ہے کہ چینی قیادت امریکا میں بڑے پیمانے پر انتشار پیدا کرکے معاشرے کو شکست و ریخت سے دوچار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ اگر ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ صدر منتخب ہوگئے تو چین اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائے گا۔

ایوانِ نمائندگان کے ڈیموکریٹ رکن راجا کرشنا مورتی نے شکاگو میں ڈٰموکریٹک نیشنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین امریکا اور امریکیوں کو تقسیم کرنے کی پالیسی پر کاربند ہے۔ اس حوالے سے اُس کی حکمتِ عملی جامع ہے۔ اُس نے اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

راجا کرشنا مورتی کا کہنا تھا کہ چین، روس اور شمالی کوریا کے لیے یہ بات بہت خوش آئند ہوگی کہ ٹرمپ دوبارہ ایوانِ صدر میں قدم رکھیں۔ اگر وہ دوبارہ صدر منتخب ہوئے تو اپنی غیر متوازن پالیسیوں کے ذریعے امریکا میں تفریق کا گراف بلند کرنے کا ذریعہ بنیں گے۔ امریکا کے دشمن یہی تو چاہتے ہیں۔

راجا کرشنا مورتی کا کہنا تھا کہ کملا ہیرس کے انتخاب سے ملک میں اتحاد و یگانگت کی فضا پیدا ہوگی اور معاشرے کی شکست و ریخت کا عمل سُست پڑے گا۔

دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی امریکی معاشرے میں انتشار کو ہوا دے گی۔ وہ اپنے پہلے عہدِ صدارت کی پالیسیوں کو بحال کرنے کی طرف گئے تو ملک مزید انتشار کی طرف جائے گا۔

راجا کرشنا مورتی نے کہا روس اور شمالی کوریا کو بالعموم اور چین کو بالخصوص ناکام بنانے کے لیے لازم ہے کہ امریکیوں کی واضح اکثریت ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے حق میں ووٹ کاسٹ کریں۔ اُن کا انتخاب ملک کو وحدت اور یکجہتی کی طرف جانے میں نمایاں حد تک معاون ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں :

ٹرمپ کے ہاتھ میں کملا ہیرس کی نسلی شناخت کی ڈگڈگی آگئی

کملا ہیرس نے پہلے سروے میں ٹرمپ کو پچھاڑ دیا

کملا ہیرس نے زوم کال کا ریکارڈ توڑ دیا، 90 منٹ میں 2 لاکھ ڈالر چندہ بھی جمع

US Congressman

CHAOS

RAJA KRISHNA MURTI

CHINA POLICY

DIVIDE USA

SYSTEMLESSNESS