Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارباز کے بیٹے نے سلمان خان کو کیوں پیٹا؟

"دبنگ" میں سلمان نے ارباز کو مارا تو ننھے ارہان نے گھر آکر اُنہیں مارنا شروع کردیا۔
شائع 24 اگست 2024 05:11pm

بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے بتایا ہے کہ ایک بار ارباز کے بیٹے ارہان خان نے اُن کی پٹائی کردی تھی۔ سلمان کے بھائی ارباز خان نے دسمبر 1998 میں ملائکہ اروڑا سے شادی کی تھی۔ اس شادی سے اُن کے ہاں ارہان پیدا ہوا۔

شادی کے 19 سال بعد مئی 2017 میں ارباز اور ملائکہ کی طلاق ہوگئی۔ 2023 میں ارباز نے میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے شادی کی۔

ارہان کے تعلقات اپنے والد اور والدہ دونون سے اچھے ہیں وہ دونون کے ساتھ وقت گزارتا ہے۔ ارہان اور سلمان کے درمیان بھی خاص بے تکلفی ہے۔ دونوں آپس میں ہنسی مذاق اور چھیڑ چھاڑ کرتے رہتے ہیں۔

سلمان نے بتایا ہے کہ جب انہوں نے گھریلو پروڈکشن ”دبنگ“ میں ارباز کو مارا تھا تو ننھا ارہان یہ منظر برداشت نہ کرسکا تھا اور گھر پہنچ کر اُس نے سلمان کو مارنا شروع کردیا تھا۔

سلمان نے بتایا کہ بعد میں انہوں نے اور ارباز نے یہ سین گھر میں کرکے ارہان کو دکھایا تاکہ اس کی سمجھ میں آئے کہ جو کچھ اس نے اسکرین پر دیکھا تھا وہ محض جھوٹ تھا۔

ارہان خان اداکاری کے شعبے میں آنا چاہتے ہیں۔ ان کا روینا ٹنڈن کی بیٹی راشا سے افیئر بھی چلتا رہا ہے۔ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے ارہان نے پوڈ کاسٹ کی دنیا میں قدم جمانے کی ٹھانی اور دو دوستوں کے ساتھ مل کر ”ڈمب بریانی“ کے زیرِعنوان پوڈ کاسٹ شروع کیا۔

arbaz khan

Arhaan Khan

SALAMAN KHAN

DABANG

THRASHED SALMAN

DABANG SCENE