Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھابھی اور نند میں پارٹی پر قبضے کی جنگ چل رہی ہے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب کا علیمہ خان و رؤف حسن کی واٹس ایپ چیٹ پر ردعمل
شائع 24 اگست 2024 05:12pm

عظمی بخاری کا علیمہ خان اور رؤف حسن کی واٹس ایپ چیٹ پرردعمل سامنے آگیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اختلافات فتنہ پارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں زیربحث ہیں، بھابھی اور نند میں پارٹی پر قبضے کی جنگ چل رہی ہے۔ فتنہ پارٹی ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے پروپیگنڈوں سے کچھ بھی بعید نہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک ہفتے مولا جٹ بنتے اگلے ہفتے ”معصوم پرندہ“ بن جاتے ہیں، کریمنالوجی یونیورسٹی آف بنی گالہ کا پرنسپل آج ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتا ہیں ۔ جیل سے نکلنے کیلئے کبھی فوج کبھی برطانوی وزیراعظم سے اپیلیں کر رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جب وزیراعظم تھے مخالفین کو پھانسی کیلئے فہرستیں تیار کرتے تھے، آج ان کی اپنی بیوی اور بہن پھانسی سے متعلق پروپگنڈے کر رہی ہیں، اقتدار میں تھے تو مخالفین کو دیوار میں چنوا دینے کے پلان بناتے رہے، اب دونوں میاں بیوی جیل کی دیواروں کے سائے سے بھی ڈرنے لگے ہیں۔

uzma bukhari

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)