پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 28 اگست کو بلانے کا فیصلہ
حکومت نے 28 اگست کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کو مشترکہ اجلاس سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کو مشترکہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اگست کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا گیا، موجودہ اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا 9 واں اجلاس ہو گا۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے گئے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حاجی امتیاز وڑائچ کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔
حاجی امتیاز وڑائچ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی حراست میں ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے پنجاب پولیس کو امتیاز وڑائچ کو اسمبلی اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مراسلے میں اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ امتیاز وڑائچ کو پیر کے روز اسمبلی میں سارجنٹ ایٹ آرمز کے سپرد کیا جائے، امتیاز وڑائچ کی اسمبلی اجلاس میں شرکت لازمی سمجھتے ہے۔
Comments are closed on this story.