Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یشما گل نے اپنی دونوں ماؤں کے درمیان رشتے کے بارے میں کھل کر بتادیا

سوتیلی ماں کی زندگی کے آخری سالوں میں ، دونوں ماؤں کے درمیان کیسااچھا رشتہ بن گیاتھا
اپ ڈیٹ 24 اگست 2024 09:14pm

یشما گل نےایک نجی چینل کےشو میں اپنی فیملی اور اپنی روحانی اور ذہنی شفا یابی کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ وہ اس شو میں مہمان تھیں اور انہوں نے اپنے والد کی دو شادیوں کے بارے میں بھی کھل بات کی۔اوراپنے والد کی دونوں بیویوں کے درمیان تعلق کا بھی انکشاف کیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کےسوتیلے بہن بھائیوں اور دو ماؤں کے درمیان ان کا رشتہ کیسا ہے۔؟ تو یشما نے بتایا کہ ان کی سوتیلی ماں کا اب انتقال ہو گیا ہے.

’ہمایوں سعید کو ’ڈاکو‘ قرار دینے والے فردوس جمال کیوں خفا ہیں؟

انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کا خاندان بہت بڑا ہے، خاص طور پر جب ان کے بہن بھائیوں اور سوتیلے بہن بھائیوں سمیت پورا خاندان اکٹھا ہوتا ہے۔ ان سب کے درمیان قریبی تعلق ہے اور ان کی سوتیلی ماں کی زندگی کے آخری سالوں میں ، دونوں ماؤں کے درمیان تعلق بھی اچھا ہوگیا تھا۔ یشما اب اپنی فیملی کے دونوں حصوں کے ساتھ بہت اچھا رشتہ قائم رکھے ہوئے ہیں۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity