Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شردھا کپور کی مقبولیت میں اچانک بڑا اضافہ، بڑی اداکاراؤں کو مات دیدی

گلوبل آئیکون پریانکا چوپڑا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
شائع 24 اگست 2024 03:38pm

بلاک بسٹر فلم ”اسٹڑیٹ 2“ سے بے پناہ شہرت حاصل کرنے والی شردھا کپور گلوبل آئیکون پریانکا چوپڑا کو شکست دے کے انسٹاگرام پر انڈیا کی دوسری سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔

آج شردھا کپور نے انسٹاگرام پلیٹ فارم پرپریانکا چوپڑا کو پیچھےدھکیلتے ہوئے 91.9ملین فالوورز حاصل کر لیے ہیں، جبکہ پریانکا کے فین فالوورزکی تعداد 91.8 ملین ہے۔

’شاکا لاکا بوم بوم‘ کے سنجو نے شریک حیات چُن لی

بالی وُڈ ایکٹریس کے لیےیہ ایک اہم کامیابی ہے۔ جنکے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد میں انتہائی تیزی سے اضافہ ہوا ہے، خصوصا ان کی فلم “اسٹڑیٹ2 “کی کامیابی کے بعد۔

اس نئی کامیابی کے بعد شردھا رپور بھارتی کرکٹر ویراٹ کوہلی کے بعد انڈیا کی دوسری بڑی فین فالووورز بن گئی ہیں، جبکہ ویراٹ کوہلی اب تک انسٹاگرام پر270 ملین فالوورز کے ساتھ پہلے نمبر کی پوزیشن پر قائم ہیں۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle