Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’شاکا لاکا بوم بوم‘ کے سنجو نے شریک حیات چُن لی

اداکار نے تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شئیر کر دیں
شائع 24 اگست 2024 03:20pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

ماضی کے مقبول ترین بھارتی ڈرامہ سیریل ’شاکالاکا بوم بوم‘ کے اداکار نے منگنی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2000 میں شروع ہونے والے بھارتی ٹی وی چینل ’اسٹار پلس‘ کے ڈرامے شاکالاکا بوم بوم کے مرکزی کردار اداکار کینشوک ویدیا المعروف سنجو کی منگنی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اوریو چائلڈ اسٹار کی حالیہ تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینشوک ویدیا ( سنجو) نے اپنی اصل زندگی میں آگے بڑھتے ہوئے اپنی دیرینہ دوست دیکشا ناگپال سے منگنی کرلی ہے، جس کی تصویر اداکار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیں۔

اداکار کی منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جن پر ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے ڈرامہ شاکالاکا بوم بوم میں دکھائی گئی ’جادوئی پنسل‘ کا انتہائی اہم کردار تھا۔ اس پنسل سے کاغز پر کچھ بھی بنایا جاتا تو وہ حقیقت میں تبدیل ہو کر سامنے آجاتا تھا۔ ڈرامے کی مقبولیت کے بعد مذکورہ پنسل کی نقل بازاروں میں فروخت ہونے لگی تھی۔ اس دور کے ہر بچے نے یہ پینسل خریدی تھی۔

شاکالاکا بوم بوم ڈرامے نے نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں میں بھی بےحد مقبولیت حاصل کی تھی۔

Shaka Laka Boom Boom

star Kinshuk Vaidya

gets engaged