Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشین حملہ: کم سن بچوں پر حملہ آور بزدل دہشت گرد انسان کہلانے کے لائق نہیں، وزیراعظم

وزیراعظم نے بلوچستان کے شہر پشین میں پولیس لائنز کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے
شائع 24 اگست 2024 02:55pm

وزیراعظم شہباز شریف نے پشین دھماکے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم سن بچوں پر حملہ کرنے والے بزدل دہشت گرد انسان کہلانے کے لائق نہیں، ملک سے دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں شہباز شریف نے بلوچستان کے شہر پشین میں پولیس لائنز کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور دھماکے میں کم سن بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

پشین : پولیس لائن کے قریب دھماکا، 2 بچے جاں بحق، 5 اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی

وزیراعظم نے کہا کہ زخمی افراد کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، واقعے کے ذمہ داران کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

پاکستانی سلامتی، سیکیورٹی اداروں پر حملہ ریڈ لائن، عبور کرنے پرگنجائش نہیں رہے گی، اسحٰق ڈار

ان کا کہنا تھا کہ کم سن بچوں پر حملہ آور بزدل دہشت گرد انسان کہلانے کے لائق نہیں، ملک سے دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

PM SHAHBAZ SHARIF

Pasheen Attack