Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کتابوں میں پائے جانے والے زہریلے کیمیکلز پر وارننگ جاری

کتاب کے سرورق پر روشن رنگ نقصان دہ ہو سکتے ہیں، سائنسدان
شائع 24 اگست 2024 02:33pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

کتابوں میں زہریلے کیمیکل پائے جانے سے متعلق سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے۔

میٹرو یو کے ویب سائٹ کے مطابق سائنس دانوں نے ’قدیم کتابوں‘ میں زہریلے مادے کی موجودگی کا انکشاف کرتے ہوئے انتباہ جاری کی ہے۔

دو زندگیاں برباد کرنے والی ایک ”شیطانی“ کتاب، جس نے یورپ کو بدنام کردیا

سائنسدانوں نے بتایا کہ انہیں 100 سال سے زائد پرانی کتابوں میں زہریلے کیمیکلز ملے۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ان کتابوں کے صفحات پر چھ گنا زیادہ سیسا اور کرومیم شامل ہوسکتا ہے۔

کتاب کے سرورق پر روشن رنگ نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔ سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ استعمال کیے جانے والے رنگوں میں سیسے کی زیادہ مقدار ہو سکتی ہے جو لوگوں کی صحت کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔ سیسہ کی نمائش دماغ اور اعصاب کو نقصان پہنچا سکتی ہے، اور یہاں تک کہ کوما یا موت کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق پڑھنے والے اگر کتاب کے سرورق کو چھوتے ہیں تو وہ رنگ ان کے ہاتھوں پر آجاتا ہے، اور سرورق سے خارج ہونے والے ننھے ذرات آپ کی سانس کے ذریعے داخل ہوسکتے ہیں۔

books

BRAIN DAMAGE

toxic chemicals