Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

سرکہ سےگھریلو اشیاء کو مؤثر طریقے سے صاف کرنے کےطریقےاور تکنیک

سرکہ باورچی خانے میں ایک پاورہاؤس ہے
شائع 24 اگست 2024 02:29pm

سرکہ باورچی خانے میں ایک پاورہاؤس ہے، جو ہماری کچن کیبینیٹ میں موجود رہتا ہے۔ تاہم، یہ صرف کھانا پکانے کے لئے نہیں ہے۔ سفید سرکہ آپ کے گھر کو چمکدار رکھنے کے لئے ایک قدرتی اور ورسٹائل لیکویڈ کا کا بھی دیتا ہے، جو چکنائی کو کاٹنے ، دھبوں کو دور کرنے ، بدبو کو بے اثر کرنے ، اور باتھ ٹب کو چمکدار بنانے جیسے مختلف گھریلو کاموں سے نمٹنے کے لئے مفید اور کار آمد ہے۔

قالین اور صوفےکے دھبے دور کریں

کیا آپ کے قالین یا صوفے پر ایک چھوٹا سا دھبہ ہے؟تو آپ ایک حصہ پانی میں ایک حصہ سفید سرکہ ملا کر اسپرے بوتل میں ڈال دیں۔اسے داغ پر چھڑکیں اورتقریبا 5 منٹ تک رہنے دیں، پھر صاف کپڑے سے داغ صاف کر لیں۔ اس سے داغ چلاجائے گا اور بدبو دور ہو جائے گی۔

وہ 8 عادتیں، جو بچوں کی مستقل کامیابی کی ضمانت دیتی ہیں

اپنے پھلوں اور سبزیوں کو صاف کریں

اپنے پسندیدہ پھلوں اور سبزیوں کو کھانے سے پہلے، پانی اور تیسرا حصہ سرکہ کے مرکب میں دھولیں۔ یہ مرکب کسی بھی بیکٹیریا کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

سفید کپڑے مزید اجلا کریں

کپڑوں کی سفیدی اور اسے نرم کرنے کے لئے اپنے واش سائیکل میں تقریبا ایک کپ سرکہ شامل کریں.

اپنے مائیکروویو کو صاف کریں

ایک کپ پانی اور ایک چوتھائی کپ سرکہ کے محلول کے ساتھ مائیکروویو سیف پیالے کو بھریں۔ اسے چند منٹ کے لئے گرم کریں، اور بھاپ کھانے کے ذرات کو ڈھیلا کر دے گی اور انہیں پونچھنا آسان بنا دے گی۔

اپنی کھڑکیوں کو چمکدار بنائیں

کھڑکیوں کو صاف کرنے کے لئے دو حصے پانی اور ایک حصہ سرکہ کا استعمال بہت اچھا ہے، اس مکسچر میں ڈش صابن کا ایک قطرہ بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

اسفنج کو صاف کریں

آپ کی صفائی کے اوزار کو بھی صاف کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسفنج کو سرکے میں چند گھنٹوں کے لیے بھگو دیں پھر ان کی زندگی بڑھانے اور بدبو کو کم کرنے کے لیے انہیں اچھی طرح دھو لیں۔

باتھ روم ٹائلز

باتھ روم میں ٹائلوں پر سفید سرکہ چھڑکیں۔ اسے کچھ منٹ کے لئےرہنے دیں ، پھر برش سے اسکرب کریں۔ اورپانی سے دھولیں۔ ٹائلز صاف اور چمکدار ہو جائیں گی۔

نالیوں کی صفائی

صفائی کے ماہرین کہتے ہیں کہ،نالی میں 1/2کپ بیکنگ سوڈا ڈالیں، اس کے بعد ایک کپ سرکہ ڈالیں۔اسے چند منٹ کے لیے رہنے دیں، اور پھر گرم پانی سے فلش کریں۔

لکڑی کی قدرتی پالش

اگر آپ لکڑی کی قدرتی پالش چاہتے ہیں تو صرف برابر حصوں کا سرکہ اور زیتون کا تیل مکس کریں، اسپرے بوتل میں ڈالیں اور انہیں لکڑی پر چھڑکنے کے بعد مائیکرو فائبر کپڑے سے صاف کریں۔

دسترخوان

Women

lifestyle

Hacks

cleaning