Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

امارات میں غیرقانونی رہاشئیوں کیلئے ’لیگل‘ ہونے کا آخری موقع

امارات میں تارکین وطن سرکاری ہدایات کے منتظر ہیں کہ ویزہ معافی کے عمل کو کیسے ہینڈل کیا جائے، خلیج ٹائمز
شائع 24 اگست 2024 01:43pm
تصویر بشکریہ خلیج ٹائمز
تصویر بشکریہ خلیج ٹائمز

متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق یو اے ای میں یکم ستمبر سے ویزا ایمنسٹی اسکیم کا آغاز کیا جا رہا ہے جس میں کچھ ہی روز باقی رہ گئے۔ امارات کے ٹائپنگ سینٹرز کئی عرصے سے مقیم غیر ملکیوں کی کالز اور انکوائریوں سے بھرے ہیں جو یہاں اپنی مستقل رہائش قائم کرنا چاہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ویزا ایمنسٹی اسکیم کی مدت کے دوران غیر قانونی رہائشیوں کو جرمانہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ جس کا مطلب ہے کہ وہ یا تو رقم ادا کیے بغیر ملک چھوڑ سکتے ہیں یا جرمانے کی فکر کیے بغیر متحدہ عرب امارات میں رہ سکتے ہیں۔

امارات کے بزنس سینٹر کے آپریشن مینیجر فیروز خان نے بتایا کہ بہت سے لوگ جنہوں نے اپنے ویزا مدت سے زائد یہاں قیام کیا، وہ ہم سے رابطہ کر رہے ہیں۔ وہ کاغزی کام اور امارات میں دوبارہ قانونی طور پر رہائشی بننے کے بارے میں سوالات کر رہے ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اس معاملے پر لوگوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن طریقہ کار سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا کیونکہ وہ امیگریشن حکام کی جانب سے تفصیلات کا بھی انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا، “اب سے چند دنوں میں، ہمیں حکام سے مزید معلومات موصول ہوں گی، اور ہمارے آن لائن پورٹل کو اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا۔

visa policy

UAE visa amnesty

Typing centres flooded with calls

Illegal residents