Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گنز اینڈ کنٹری کلب بے ضابطیگیوں کی کھلی داستان

3 کروڑ20 لاکھ کا پراپرٹی ٹیکس بھی ادا نہیں کیا، 38 ایکڑکے لیزکا ایگریمنٹ ہی غائب
شائع 24 اگست 2024 01:40pm

گن اینڈ کنٹری کلب کے پاس 7 شارٹ گن، 13 بائیس بوررائفل اور14 پستول سمیت بغیرلائسنس چونتیس ہتھیارہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ کلب نے 3 کروڑ20 لاکھ کا پراپرٹی ٹیکس بھی ادا نہیں کیا۔

دستاویز کے مطابق اسلام آباد کے گنز اینڈ کنٹری کلب کی 72 ایکڑ اراضی میں سے 38 ایکڑکے لیزکا ایگریمنٹ ہی نہیں ہے جبکہ کلب نے 3 کروڑ20 لاکھ کا پراپرٹی ٹیکس بھی ادا نہیں کیا۔

گن اینڈ کنٹری کلب کے پاس بغیرلائسنس چونتیس ہتھیارہیں۔ دستاویزکے مطابق بغیر لائسنس ہتھیاروں میں 7 شارٹ گن ، تیرہ بائیس بوررائفل اورچودہ پستول شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کلب میں اسلحہ سے متعلق کوئی تکنیکی کمیٹی بھی نہیں ہے، اسلحہ کے تصدیقی دستاویزات بھی موجود نہیں جبکہ معائنہ رپورٹ اورفٹنس سرٹفیکٹس بھی نہیں ہے۔

اسلام آباد

Gun and Country Club