مہنگی سبزیاں اور پھل خریدتے وقت ان ٹیپس کا سہارا لیں اور بچت کیجئے
گھر کے بجٹ میں کچن کا بجٹ تیار کرنا سب سے مشکل ہے اور جب سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ تو پھر یہ اور مشکل ہوجاتا ہے ۔
آج کل کی مہنگائی کے دور میں گوشت کے ساتھ ساتھ اب سبزیاں اوردال بھی عام آدمی کی دسترس سے باہر ہو چکی ہیں۔ آج ایسی کچھ اسمارٹ ٹپس لے کر آئے ہیں، اگر آپ انہیں ذہن میں رکھتے ہوئے بجٹ بنائیں گی ، تو وہ آوٹ نہیں ہوگا اوران کی مدد سے آپ سبزی خریدتے ہوئے کافی رقم بچاسکتی ہیں۔
سائنسدانوں نے ایک ’پرفیکٹ برگر‘ بنانے کا فارمولہ بتا دیا
ایک فہرست بنائیں
اکثر خواتین بغیر کسی منصوبہ بندی کےسبزیوں کی خریداری کرنے بازار چلی جاتی ہیں اور ایسی بھی چیزیں اٹھا لیی ہیں، جن کی انہیں ضرورت نہیں ہوتی ہے، اس سے بھی ان کا بجٹ آوٹ ہو جاتا ہے۔ اور پیسوں کا ضیاع بھی ہوتا ہے۔ اس قسم کی صورت حال سے بچنے کے لیے سب سے پہلے اپنی ضرورت کی اشیاء کی ایک فہرست مرتب کر لیں۔ اس کے بعد مارکیٹ کا رخ کریں۔ آپ چاہیں تو پورے ہفتے کی سبزیوں کی فہرست بنا سکتی ہیں۔ اس طرح آپ بغیر کسی الجھن کے آرام سے انہیں خرید سکیں گی اور آپ کا کوئی اضافی خرچ بھی نہیں ہوگا۔
کچھ سبزیاں اسٹورکرلیں
بعض سبزیاں ایسی ہیں جو ہر سالن میں استعمال ہوتی ہیں، جیسے لہسن، ادرک اس کے علاوہ آلو سے بھی کئی ڈشز بنائی جا سکتی ہیں۔ اس لیے آپ کو چاہیے کہ ایسی سبزیوں کو زیادہ تعداد میں خرید کر اسٹور کرلیں۔ اس طرح آپ کو سبزیاں ستے پڑجائیں گی اور ان کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بوجھ آپ کی جیب پر نہیں پڑے گا۔
موسمی سبزیوں اور پھلوں کو ترجیح دیں
عموما موسمی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں نسبتا کم ہوتی ہیں۔ان سبزیوں کو اپہنے غذائی مینو میں زیادہ سے زیادہ شامل کریں۔ جوکہ نہ صرف سستی ہوتی ہیں ،بلکہ تازہ بھی ہوتی ہیں اور صحت کو بھی فائدہ پہنچاہتییں۔گویا صحت، ذائقہ اور بجت سب کچھ کنٹرول میں رہتا ہے۔
Comments are closed on this story.