Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

احسن خان نے گردن پر ٹیٹو بنوانے کی پیچھے چھپا راز بتا دیا

اداکار نے رمیز راجہ کے پروگرام شو ٹائم میں اس حوالے سے انکشاف کیا
شائع 24 اگست 2024 11:47am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان احسن خان اپنی متاثر کن اداکاری کے لیے مشہور ہیں۔ اس کے علاوہ وہ منفرد فیشن کرنے کے لیے بھی مقبول ہیں۔

احسن خان تو ہیں ہی مشہور مگر ان سے جڑی ایک اور چیز جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے وہ ہے ان کی گردن پر موجود ٹیٹو جس کے بارے میں انہوں نے انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں احسن خان رمیز راجہ کے پروگرام شو ٹائم میں بطور مہمان نظر آئے۔ انٹرویو کے دوران سامعین میں سے ایک مداح نے اداکار سے پوچھا، ”آپ کی گردن پر ٹیٹو بہت دلکش ہے مگر اس کا کیا مطلب ہے؟“

مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے احسن خان نے کہا کہ “جواب سوال میں ہے، مجھے یہ ٹیٹو اس لیے ملا ہے کیونکہ یہ پرکشش اور دوسروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرتا ہے۔

مداح نے اصرار کرتے ہوئے پوچھا کہ اس کے پیچھے کوئی مطلب تو ضرور ہے، کیا یہ بات درست ہے؟

احسن خان نے کہا کہ ہاں اس کے پیچھے ایک مطلب ضرور ہے جو نجی اور روحانی ہے۔ اس کا تعلق کسی خاص چیز سے ہے، اس لیے میں نے اسے لکھا نہیں اور یہ میرے دل کے بہت قریب ہے۔ احسن کا مزید کہنا تھا کہ میں اس ٹیٹو کا مطلب کسی کو نہیں بتاتا، اس لیے لوگ صرف اندازہ لگاتے رہتے ہیں۔’’

ایک سادہ گوگل سرچ کے مطابق یہ ٹیٹو ایک چینی لفظ ہے، جس کا ترجمہ Mu کے طور پر ہوتا ہے۔

اس سے قبل احسن خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں اپنے ٹیٹو سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ایلک نئے ڈرامے کے شوٹ کے لیے ٹیٹو بنوانا ضروری تھا، ڈرامے کی شوٹنگ کیلئے روزانہ سیٹ پر آکر نقلی ٹیٹو بنوانا پڑتا تھا جو مجھے ایک مشکل کام لگتا تھا تو اس لیے میں نے ڈرامے کیلئے یہ عارضی ٹیٹو بنوایا ہے جو الگ بھی سکتا ہے۔

ahsan khan

reveal story behind tatto