Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

ٹی ٹوئنٹی میچ میں پہلی بار 3 سُپر اوورز کا ریکارڈ قائم

وہ کرکٹ میچ جس کا فیصلہ ایک کی بجائے 3 سپر اوور پر کرنا پڑا
شائع 24 اگست 2024 11:26am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اب تک دو سپر اوورز کھیلے گئے ہیں، مگر ایک حالیہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں پہلی بار 3 سپر اوورز کروانے کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے مہاراجا ٹرافی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں انوکھا ریکارڈ بنا جہاں میچ کا فیصلہ ایک کی بجائے 3 سپر اوور پر کرنا پڑا۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیمز بنگلورو بلاسٹرز اور ہبلی ٹائیگرز کے درمیان میچ مقررہ اوورز میں برابر رہا، ہبلی ٹائیگرز کے 164 رنز کے ہدف میں بنگلورو بلاسٹرز بھی 164 رنز ہی بنا سکی۔

بھارتی بیٹر کا کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان

شروع کے 2 سپر اوورز تک میچ کا فیصلہ نہ سکا جس کے بعد تیسرا سپر اوور کروانا پڑا، پہلے سپر اوور میں دونوں ٹیمیں 10،10 رنز بنا سکیں، دوسرے سپر اوور میں ہبلی ٹائیگرز کے 8 رنز کے ٹارگٹ کے جواب میں بنگلورو بھی 8 ہی رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

تیسرے سپر اوور میں بنگلورو کے 12 رنز کے جواب میں ہبلی ٹائیگرز نے آخری گیند پر کامیابی حاصل کی۔

T20 match

New Record

3 super overs