Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کولکتہ ریپ کیس کیخلاف احتجاج پر بھارت کی بنگالی اداکارہ پرحملہ کی کوشش

حملہ آور نے گاڑی کا شیشہ توڑ دیا جس سے ان کا ہاتھ زخمی ہوگیا
شائع 24 اگست 2024 11:14am

کولکتہ ریپ کیس کےخلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران بھارت کی بنگالی فلم کی اداکارہ پائل مکھرجی پر موٹر سائیکل سوارنے حملہ کرنے کی کوشش کی۔

اس وقت 9 اگست کے کولکتہ کے آرجی میڈیکل کالج میں خاتون کے ساتھ ہونے والے واقعے کےخلاف پورا بھارت سراپا احتجاج بنا ہواہے۔ اور بھارت کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مظاہرین کی جانب سے واقعے میں ملوث افراد کی جلد سے جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

سیف علی خان پر دہلی کے نائٹ کلب میں حملہ، ، وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

کولکتہ میں ہونے والے ایسے ہی ایک احتجاجی مظاہرہ کے دوران بھارت کی بنگالی فلم کی ہیروئن پائل مکھرجی پر ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے حملہ کردیا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ حملہ آور نےمیری گاڑی کے پاس اپنی موٹرسائیکل روکی اوراُنہیں گاڑی سے باہر آنے کو کہا۔ میرے انکار کرنے پراس نے گاڑی کا شیشہ توڑ دیا جس سے میرا ہاتھ بھی زخمی ہوگیا۔

اداکارہ نے اس ویڈیو پیغام میں نم آنکھوں سے خواتین کی حفاظت پر سوال کیا کہ کولکتہ واقعے کے بعد بھی خواتین کو تحفظ نہیں ملا ہے اور میں یہ سوچ کر کانپ رہی ہوں کہ اگریہی واقعہ کسی ویران جگہ پر ہوا ہوتا تو میرے ساتھ کیا ہوتا۔

ایک اور ویڈیو میں حادثے میں ملوث موٹر سائیکل اوراداکارہ لینقصان شدہ گاڑی کو دیکھا جا سکتا ہے

دوسری جانب کولکتہ پولیہس نے دعوی کیا ہے کہ یہ حنلہ نہیں ایک ٹریفک حادثہ تھا اور اس کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

india

Celebrities

Bollywood

lifestyle