Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکٹرعفان نے اقراکنول اور ڈکی بھائی کو آڑے ہاتھوں لیا

دونوں معاشرے پر منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں
شائع 24 اگست 2024 10:35am

مشہور پاکستانی گیسٹرواینٹرولوجسٹ، ہیپاٹولوجسٹ اور ڈیجیٹل تخلیق کار عفان قیصر نے حال ہی میں عرفان ملک ،جو ایک ڈیٹا سائنٹسٹ ، انٹرپرینیور اور ٹیک کنسلٹنٹ ہیں کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ منعقد کیا۔

ڈاکٹر عفان قیصر نےاپنے اس پوڈ کاسٹ میں ایک بار پھر فیملی وی لاگرز خاص طور پر اقرا کنول اور ڈکی بھائی کے ہمار ے معاشرے خصوصا ٹین ایجرز پر منفی اثرات کے بارے میں بات کی ہے۔

فیملی بلاگنگ کے منفی اثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عفان قیصر کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں دو معروف فیملی وی لاگرز ڈکی بھائی اور اقرا کنول عرف سیسٹرولوجی معاشرے کوناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں، اب میں ان کے بارے میں بلند آواز میں بات کروں گا۔

’ہمایوں سعید کو ’ڈاکو‘ قرار دینے والے فردوس جمال کیوں خفا ہیں؟

ڈاکٹرعفان قیصرنے مزید کہا کہ، میرے خیال میں یہ وہ لوگ ہیں جو ہفتہ وار فورچیونر خرید سکتے ہیں اور وہ فیملی فروخت کر رہے ہیں، وہ یوٹیوب پر اپنی لڑائی جھگڑوں اور اندرونی مسائل کو پیش کرتے ہوئے مذاق کر رہے ہوتے ہیں ۔ اوراوٹ پٹانگ حرکتیں کرتے ہیں۔ کبھی بھائی کو اغوا کرواد یتے ہیں اور کبھی بیوی شوہر کوڈرا نے کا پرینک کررہی ہے۔ اورانہیں کو یوٹیوبر کوآف دی ایئر کے ایوارڈ بھی ملتے ہیں۔

عرفان ملک نے ان کے خدشات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یوٹیوب کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے کہ لوگ کس طرح کا مواد تیار کر رہے ہیں۔ اصل بات احساس کی ہے۔ اگر یہ ٹک ٹاکرز ہفتے میں ایک گاڑی خرید لیں گے تو کیا مرنے کے بعد وہ اسےساتھ لے کر جائیں گے۔

عرفان ملک نے اس موقع پر اپنی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں تعلیمی ویڈیوز بناتا ہوں۔ میں نے ایک ہزار سے زیادہ ویڈیوز اپنے چینل پر ڈالی ہیں۔لیکن اس پرویورزکی کوئی خاص تعداد نہیں ہے،زیادہ سے زیادہ دس پندرہ تیس ہزار ہوگی، جبکہ ایک ایک ویڈیو کی تیاری پر کئی کئی گھنٹے صرف ہوجاتے ہیں ۔ میرے پاس ڈالرز نہیں ہیں لیکن میں جانتا ہوں کہ میں اپنے پیچھے کیا وراثت چھوڑ رہا ہوں۔ اگر ایک بندہ بھی آکر یہ کہہ دے کہ آپ کی وجہ سے میری زندگی بدل گئی ہے تو یہ اس سے زیادہ آپ کو کیا چاہیے۔

فیس بک صارفین ملے جلے تبصرے دے رہے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے ڈاکٹر عفان قیصر اور عرفان ملک کے خیالات سے اتفاق کیا ۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ، ایسے ٹک ٹاکرز اس لیے کامیاب ہیں کیونکہ لوگ انہیں دیکھ رہے ہیں، ایسے لوگوں کو ہیرو بنانے کے ذمہ دار ناظرین ہیں’۔جبکہ کچھ نے ڈاکٹر عفان قیصر کو ان کی بلاگنگ پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین نے انفلوئنسرز کی جانب سے دی جانے والی وراثت یا پیغام کے حوالے سے عرفان ملک کے نقطہ نظر کو سراہا۔ اور لکھا کہ واقعی ہم آخرت کو بھول گئےہیں۔ اور دنیا کی زندگی کو ہی سب کچھ سمجھ بیٹھے ہیں۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity