Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کچے میں پولیس ہلکاروں کی شہادت، مقدمے میں 131 جرائم پیشہ افراد کےخلاف مقدمہ

مقدمہ میں کوش سیلرا اوراندھڑ گینگ کے ایک سواکتیس جرائم پیشہ افراد کو نامزد کیا گیا ہے
شائع 24 اگست 2024 09:39am
فوٹو۔۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔۔فائل

صادق آباد ماچھکہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بارہ پولیس جوانوں کی شہادت کا معاملہ تھانہ ماچھکہ میں ایک سواکتیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ماچھکہ تھانہ میں پولیس پر حملہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ میں کوش سیلرا اوراندھڑ گینگ کے ایک سواکتیس جرائم پیشہ افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ انسپکٹر امجد رشید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ دہشتگردی قتل اغوا سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، حملہ لکھی اور منی اور گڈو کوش کی سربراہی میں کیا گیا۔ پولیس جوان کیمپ سے واپسی پر جب شاہو کوش کے گھر کے پاس پہنچے تو ملزمان نے حملہ کردیا۔

ڈاکوؤں کے پاس راکٹ لاؤنچر، جی 3 اور دیگر اسلحہ تھا، ڈاکوؤں نے پولیس جوانوں پر سیدھی فائرنگ کی پولیس جوانوں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔

کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے تک مقرر

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بارہ پولیس جوان شہید ہوئے حملے میں نو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، ڈاکو ایک پولیس اہلکار احمد نواز کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔

پولیس کی فائرنگ سے بشیر شر مارا گیا گڈی کوش زخمی ہوا ڈاکو فرار ہوتے ہوئے پولیس کا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے راکٹ لاؤنچر اور فائرنگ سے پولیس گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

Punjab police