Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جسٹن بیبر کے گھر بیٹے کی پیدائش، پہلی جھلک شئیر کردی

اہلیہ سے شادی کے 6 سال بعد جسٹن بیبر والد بنے
شائع 24 اگست 2024 09:19am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

مقبول کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اہلیہ ہیلی بیبر سے شادی کے چھ سال بعد جسٹن بیبر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹن بیبر کی جانب سے اپنے بیٹے کی پہلی جھلک فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر شئیر کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

کینیڈین گلوکار نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر بیٹے کے پیروں کی تصویر شیئر کرکے اپنے ننھے بیٹے کی آمد کا اعلان کیا۔

جسٹن نے اپنے بچے کا نام جیک بلوز بیبر رکھا ہے۔ بیٹے کے پیروں کی تصویر شئیر کرتے ہوئے گلوکار نے کیپشن میں لکھا کہ ”گھر میں خوش آمدید جیک بلوز بیبر۔“

ہیلی اور جسٹن بیبر کے بیٹے کی پیدائش پر جوڑے کے مداح اور ساتھی فنکار مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کینیڈین اسٹار گلوکار جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر نے سال 2018 میں شادی کی تھی۔

Justin Bieber

baby born

welcome baby boy

hailey bieber