Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

چہرے کے ناپسندیدہ بالوں کو ختم کرنے کا گھریلو فیس پیک

یہ گھریلو علاج ان سخت بالوں کو بغیر درد کے ختم کر دے گا
شائع 24 اگست 2024 09:27am

خواتین کے چہروں پر غیر ضروری بالوں کا بڑھنا ایک مسئلہ ہے، جو کم وبیش ہر خاتون کے ساتھ رہتا ہے۔ یہ ناپسندیدہ بال چہرے پر مردانہ شباہت لاتے ہیں، اور دیکھنے میں بھی انتہائی برے محسوس ہوتے ہیں۔

اکثر یہ بال ہونٹوں کے اوپر ٹھوڑی،گالوں کے کناروں پر ہوتے ہیں۔ ان بالوں کو دور کرنے کا عام طریقہ ویکس یا تھریڈنگ ہے۔ لیکن ان طریقوں میں زیادہ درد ہوتا ہے۔

جلد کی حفاظت میں غذا اور ورزش کی اہمیت

چہرے پر موجود غیر ضروری بالوں کو ختم کرنے کے لیے ایک ایسا گھریلو نسخہ پیش خدمت ہے، جس سے بال بغیر تکلیف کے آسانی سے نکل جاتے ہیں اور اس کے مسلسل استعمال سے ان غیر ضروری بالوں کے اگنے کی رفتار بھی کم ہوجاتی ہے۔

اس گھریلو فیس پیک کو تیار کرنا انتہائی آسان ہے۔

چہرے کے ناپسندیدہ بالوں کو ہٹانے کے لیے ان چیزوں کی ضرورت ہوگی

باریک پھٹکری پاوڈر، 1/4 چائے کا چمچ

ایلوویرا جیل، تھوڑا سا

لیموں کا رس، دو قطرے

چینی پاوڈر، آدھاچائے کا چمچ

کافی پاوڈر، 1/4 چائے کا چمچ

ان تمام چیزوں کو ملا کر ایک پیسٹ بنالیں اور اس پیسٹ کو ان جگہوں پر لگائیں جہاں بال بڑھے ہوئے ہیں۔

آدھے گھنٹے کے بعد انہیں ایک گیلے تولیے کی مدد سے الٹے رخ پر رگڑتےہوئے صاف کرلیں۔

یاد رکھیں کہ اس پیسٹ کو لگانے کے بعد آدھے گھنٹے کے لیے لازما رکھنا پڑتا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو اسے رات بھر کے لیے بھی لگا کر چھوڑ سکتی ہیں۔ بس اس پر کسی سوتی کپڑے کی پٹی چپکا دیں اور صبح اسے اتار دیں تو سارے بال آسانی سے نکل جائیں گے۔

اس پیک کو ہفتے میں کم ازکم تین سے چار بال لگایا جائے تو بال جڑوں سے کمزور ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور ان کے بڑھنے اور نکلنے کی رفتار آہستہ آہستہ کم ہوتی جاتی ہے اور یہ آسانی سے صاف ہوجاتے ہیں۔

Women

lifestyle

beauty

facepack