Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جرمنی میں میلے کے دوران چاقو سے حملہ، 3 افراد ہلاک

برلن: چاقو سے حملہ کرنے والا ملزم فرار،تلاش جاری
شائع 24 اگست 2024 09:07am

جرمنی کے شہر زولنگن میں میلے کے دوران ایک شخص نے اندھا دھند چاقو سے حملے کر کے تین افراد کو ہلاک اور کئی کو زخمی کردیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی کے مغربی شہر میں یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق پونے دس پیش آیا۔ ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

چاقو زنی ایک مارکیٹ میں گئی جہاں اسٹیج پر موسیقی جاری تھی، علاقے کو خالی کرالیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں سے نو کی حالت تشویشناک ہے۔

Germany

ferocious knife attack